Latest News

وزارت خارجہ کی چین کو دو ٹوک: جموں کشمیر معاملے میں دخل نہیں کریں گے برداشت

وزارت خارجہ کی چین کو دو ٹوک: جموں کشمیر معاملے میں دخل نہیں کریں گے برداشت

نیشنل ڈیسک : وزارت خارجہ نے ایک بار پھر جموں کشمیر معاملے میں چین کو دو ٹوک کہا  کہ یہ ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے ۔ اس میں وہ دخل اندازی نہ کرے ۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ مرکزی حکومت کے زیر انتظام جموں کشمیر اور لداخ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہیں ، ہم دیگر ممالک سے ہندوستان کی خودمختاری ، علاقائی سالمیت کی عزت کرنے کی امید کرتے ہیں ۔ 
وزارت خارجہ نے یورپی یونین کے ایم پیز کے دورے کے دوران کہا کہ یہ دورہ کشمیر مدعے کو عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین  رکن پارلیمنٹ کے خیالات سے زمینی حقیقت اور کشمیر میں دہشت گردی کے خطرے کے بارے میں ان کی سمجھ ظاہر ہوئی ۔ 
دراصل چین نے کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ کو مرکزی حکومت کے زیر انتظام کرنا 'غیر قانونی ' ہے ۔ جس لے کر وزارت خارجہ نے تبصرہ کیا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top