National News

آنکھوں پر پٹی، ہاتھوں میں ہتھکڑی اور لنگڑاتی چال: امریکی گرفت میں کچھ اس حال میں دِکھے مادورو، کیا پیٹ - پیٹ کر لائے گئے مین ہٹن؟ (ویڈیو)

آنکھوں پر پٹی، ہاتھوں میں ہتھکڑی اور لنگڑاتی چال: امریکی گرفت میں کچھ اس حال میں دِکھے مادورو، کیا پیٹ - پیٹ کر لائے گئے مین ہٹن؟ (ویڈیو)

واشنگٹن: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو امریکی فوج کی جانب سے ایک خفیہ اور بڑے فوجی آپریشن میں گرفتار کر کے امریکہ لایا گیا ہے۔ آنکھوں پر پٹی، ہاتھوں میں ہتھکڑیاں، لڑکھڑاتی چال اور چاروں طرف امریکی وفاقی اہلکاروں کی سخت نگرانی کے درمیان مادورو کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مین ہٹن پہنچایا گیا۔ انہیں اس حالت میں دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آیا انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر اس حال میں یہاں لایا گیا ہے۔ اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بڑا قافلہ موجود تھا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مادورو کی گرفتاری کے چند ہی گھنٹوں بعد ایک بڑا اور متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کم از کم عارضی طور پر وینزویلا کا انتظام سنبھالے گا اور اس کے وسیع تیل ذخائر سے استفادہ کر کے دیگر ممالک کو تیل فروخت کرے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

🚨 Venezuela's Nicolás Maduro has landed at the Stewart Air National Guard Base, after being captured by the USA. He was transferred to the DEA office, Manhattan for his biometric data. He will be presented before a judge next week.

👉The charges are pretty insane + ridiculous! pic.twitter.com/OsKyq6O1yb

— Saikiran Kannan | 赛基兰坎南 (@saikirankannan) January 4, 2026


یہ فوجی کارروائی ہفتہ کی علی الصبح کی گئی، جب امریکی خصوصی دستوں نے کاراکاس میں ایک فوجی اڈے پر واقع مادورو کی رہائش گاہ سے انہیں اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لیا۔ اس کے بعد دونوں کو پہلے ایک امریکی جنگی جہاز پر منتقل کیا گیا اور پھر طیارے کے ذریعے امریکہ بھیجا گیا۔ مادورو پر امریکی محکمہ انصاف نے نارکو ٹیررازم، منشیات کی اسمگلنگ اور سازش کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ حکام کے مطابق عدالتی کارروائی مکمل ہونے تک انہیں نیویارک کے بروکلین میں واقع وفاقی جیل میں رکھا جا سکتا ہے۔

MORE TO COME!!

“And blessed are those who wait and remain until the end of the 1,335 days!”
Daniel 12 : 12 NLT
(Purim 2026)

NOW - Maduro lands at Stewart International Airport in New York, surrounded by federal agents, some capturing him on their phones, reports say he… pic.twitter.com/dNvHE6Ljzk

— Melissa Redpill - Freedom Force (@MelissaRedpill) January 4, 2026

اس کارروائی کے بعد وینزویلا میں سیاسی ہلچل مچ گئی۔ نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکہ سے مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں ملک کا جائز رہنما قرار دیا۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد وینزویلا کی اعلی عدالت نے عبوری صدر کی تقرری کا حکم جاری کر دیا۔ قانونی ماہرین اور بین الاقوامی برادری نے اس امریکی کارروائی کی قانونی حیثیت پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں۔ کئی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ عراق جنگ کے بعد کسی ملک میں اقتدار کی تبدیلی کی سمت میں یہ امریکہ کی سب سے جارحانہ کارروائی ہے۔
 

 



Comments


Scroll to Top