Latest News

جھارکھنڈ میں آخری مرحلے کی ووٹنگ جاری،9 بجے تک 12.01فیصد ووٹ پڑے

جھارکھنڈ میں آخری مرحلے کی ووٹنگ جاری،9 بجے تک 12.01فیصد ووٹ پڑے

رانچی: جھارکھنڈ میں پانچویں اور آخری مرحلے میں سنتھال پرگنا کے 16اسمبلی حلقوں راج محل ،بوریو(ریزرو)،برہیٹ(ریزرو)،لیٹی پاڑا(ریزرو)،پاکڑ،مہیش پور(ریزور)،شکاری پاڑا(ریزرو)،نالا،جام تاڑا، دمکا(ریزرو)، جامہ(ریزرو)، جرمنڈی(ریزرو)،سارتھ،پوڑئیاہاٹ،گوڈا اور مہگاما میں سکیورٹی کے زبردست انتظامات کے درمیان پرامن طریقے سے ووٹنگ صبح سات بجے سے جاری ہے اور پہلے دو گھنٹے میں 12.01فیصد ووٹ پڑے۔

PunjabKesari
ریاستی الیکشن دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ پانچویں مرحلے کے لئے ان 16اسمبلی سیٹوں پر سکیورٹی کے زبردست انتظامات کے درمیان آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی۔پہلے دوگھنٹے یعنی صبح نو بجے تک ان اسمبلی حلقوں میں 12.01 فیصد ووٹ پڑے ہیں۔اس دوران سب سے زیادہ ووٹنگ 15.79فیصد مہگاما سیٹ پرہوئی۔وہیں جامہ میں سب سے کم 7.80فیصد ووٹنگ ہوئی۔اس کے بعد راج محل میں 11.07فیصد،بوریو(ریزرو)میں 10.62فیصد،برہیٹ(ریزرو)10.83،لیٹی پاڑا (ریزرو)13۔10،پاکڑ14.30،مہیش پور(ریزور)15.77،شکاری پاڑا (ریزرو) 8.59،نالا12.13،جام تاڑا9.80،دمکا (ریزرو)9.70، جرمنڈی (ریزرو)10.20 ، سارتھ11.59،پوڑئیاہاٹ 14.52 اور گوڈا میں 13.93 ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

 



Comments


Scroll to Top