National News

جے شنکر نے ایرانی وزیر خارجہ سے کی بات، امریکہ کے ساتھ کشیدگی کو لیکر کیا فکرمندی کا اظہار

جے شنکر نے  ایرانی وزیر خارجہ سے کی بات، امریکہ کے ساتھ کشیدگی کو لیکر کیا فکرمندی کا اظہار

دہلی:ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی موت کے بعد امریکہ اور ایران میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان  ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کو اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف  سے بات کی اور کہا کہ ہندوستان  علاقے میں  بڑھتی کشیدگی کو   لیکر انتہائی فکر مند ہے۔ جے شنکر نے کہا کہ حالیہ واقعات نے انتہائی سنگین رخ اختیار کر لیا ہے۔
وزیر خارجہ نے ٹویٹ کیا کہ ' ایران کے وزیر خارجہ سے ابھی بات کی۔انہوں نے بتایا کہ واقعات نے انتہائی سنگین رخ اختیار کر لیا ہے۔ہندوستان کشیدگی کی بڑھتی سطح کو لے کر انتہائی فکر مند ہ۔ہم نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

PunjabKesari
دونوں وزرا ء کے درمیان یہ بات چیت حال ہی میں ایران کے سب سے اعلیٰ  فوجی کمانڈر کے امریکی حملے میں مارے جانے کے بعد ہوئی ہے۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا کہ امریکہ نے وہاں 52 ممکنہ اہداف کی نشاندہی کی ہے اور اگر تہران نے سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے امریکہ کے خلاف کوئی حملہ کیا تو وہ اس کو اب تک کی سب سے بڑی چوٹ پہنچائیں گے ۔ایران نے سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

 



Comments


Scroll to Top