Latest News

دوسرے دن  بھی شاہین باغ پہنچے  سپریم کورٹ کے مصالحت کار، رام چندرن بولیں- شاہین باغ ہے اور ہمیشہ برقرار ر ہے گا

دوسرے دن  بھی شاہین باغ پہنچے  سپریم کورٹ کے مصالحت کار، رام چندرن بولیں- شاہین باغ ہے اور ہمیشہ برقرار ر ہے گا

نئ دہلی: سپریم کورٹ کے ذریعہ مقرر مصالحت کار سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن دوسرے دن پھر بات چیت کیلئے شاہین باغ پہنچ گئے ہیں ۔ وہ سی اے اے کی مخالفت میں جاری مظاہرہ کے دوسرے دن بھی مظاہرین کے ساتھ بات چیت کیلئے یہاں آئے ہیں ۔ اس دوران مذاکرات سادھان رام چندرن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں راستہ بھی کھلے اور تحریک بھی چلتی رہے۔اگر بات نہیں بنی تو معاملہ پھر سپریم کورٹ جائے گا۔سپریم کورٹ کے مصالحت کار گزشتہ روز بھی شاہین باغ میں مظاہرہ کی جگہ پر پہنچے تھے اور مظاہرین سے بات چیت کی تھی ۔

https://twitter.com/ANI/status/1230438374881652738?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1230438374881652738&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fanit-caa-protest-shaheen-bagh-second-day-talks-supreme-court-negotiators-sanjay-hegde-and-sadhana-ramachandran-again-arrive-at-shaheen-bagh-imt-294385.html
میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرے دن شاہین باغ پہنچنے کے بعد مصالحت کار سادھنا رام چندرن نے مظاہرین سے کہا کہ آپ نے ہمیں بلایا تھا ، اس لئے ہم آئے ہیں ۔ آپ لوگوں کا جو مدعا ہے وہ سپریم کورٹ پہنچ چکا ہے ۔ آپ کا سوال سپریم کورٹ کے سامنے ہیں ۔ سپریم کورٹ میں سی اے اے پر سماعت ہونی ہے ۔ سپریم کورٹ مانتا ہے کہ آندولن آپ کا حق ہے ۔ شاہین باغ ہے اور شاہین باغ برقرار رہے گا ۔ ہمیں عدالت نے سڑک کو لے کر بات چیت کیلئے بھیجا ہے ۔
وہیں مصالحت کار سنجے ہیگڑے نے کہا کہ مظاہرہ سے کسی کو پریشانی نہیں ہونی چاہئے ، ہم چاہتے ہیں کہ شاہین باغ کا مظاہرہ ملک کیلئے مثال بنے ، جب تک سپریم کورٹ ہے آپ کی بات سنی جائے گی ۔ آپ گزشتہ دو ماہ سے بیٹھے ہوئے ہیں ، ہم ہندوستان میں ایک ساتھ رہتے ہیں تاکہ دوسروں کو پریشانی نہ ہو ۔



Comments


Scroll to Top