Latest News

ہندوستانی ریلوے کے 6115 اسٹیشنوں پر شروع ہوئی مفت وائی فائی سروس، جانئے کنیکٹ کرنے کا طریقہ

ہندوستانی ریلوے کے 6115 اسٹیشنوں پر شروع ہوئی مفت وائی فائی سروس، جانئے کنیکٹ کرنے کا طریقہ

نیشنل ڈیسک: ہندوستانی ریلوے ملک کے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کوپورا کرنے  کے لیے ملک بھر کے 6,115 ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی سروس فراہم کر رہا ہے۔ یہ جانکاری وزیر ریلوے اشونی وشنو نے 8 اگست کو راجیہ سبھا میں ایک تحریری بیان میں دی۔
ریلوے کے وزیر نے بتایا کہ  ہندوستانی ریلوے کے تقریبا تمام اسٹیشنوں پر ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ذریعہ 4G/5G نیٹ ورک کوریج  دستیاب ہے، جس کا استعمال مسافروں کے ڈیٹا کنیکٹیویٹی کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 6,115 ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی سروس بھی فراہم کی گئی ہے، جو مسافروں کو ایک بہتر اور ہموار ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرتی ہے۔ یہ بیان مرکزی وزیر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سواتی مالیوال کے ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی سروس کی تعداد کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دیا گیا۔
 کہاں- کہاں ملتی ہے مفت وائی فائی سروس 
مفت وائی فائی سروس حاصل کرنے والے بڑے ریلوے اسٹیشنوں میں حضرت نظام الدین، آنند وہار ٹرمینل، نئی دہلی، دہلی جنکشن، سورت، احمد آباد، وڈودرا، راجکوٹ، امبالہ کینٹ، کرنال، پانی پت، روہتک، گڑگاؤں، شملہ، جموں توی، شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا، رانچی، دھنباد، منگلور سینٹرل،یشونت پور، ایرنا کولم جنکشن، ترواننت پورم سنٹرل، بھوپال، ممبئی سینٹرل، پونے، بھونیشور، پوری، امرتسر، جالندھر سٹی، لدھیانہ، چنئی سنٹرل، حیدرآباد، سکندرآباد، الہ آباد، گورکھپور، میرٹھ سٹی، سیالدہ، ہاوڑہ وغیرہ شامل ہیں۔
کیسے کریں کنیکٹ ؟
ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی سروس استعمال کرنے کے لیے مسافروں کو اپنے اسمارٹ فونز پر وائی فائی آن کرنا ہوگا، 'ریل وائر' نیٹ ورک سے جڑنا ہوگا، موبائل نمبر درج کرنا ہوگا اور ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والا ون ٹائم پاس ورڈ(او ٹی پی)داخل کرنا ہوگا، جس کے بعد تیز رفتار انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔  ریلوے کی وزارت کے تحت ریل ٹیل،ایک عوامی شعبے کا ادارہ ہے، یہ وائی فائی سروس ریلوے اسٹیشنوں پر فراہم کر رہا ہے۔ یہ مسافروں کو ہائی ڈیفینیشن ویڈیو سٹریمنگ، فلمیں، گانے، گیمز ڈاؤن لوڈ کرنے اور اسٹیشنوں پر آن لائن دفتری کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ قدم ملک میں ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مسافروں کے سفر کو مزید سمارٹ اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
 



Comments


Scroll to Top