Latest News

ہندوستان میں آج سے رائسینا ڈائیلاگ 2024 شروع، 115 ملک کر رہے شرکت

ہندوستان میں آج سے رائسینا ڈائیلاگ 2024 شروع، 115 ملک کر رہے شرکت

انٹرنیشنل ڈیسک: ہندوستان کی جیو پولیٹکس اور جیو اکنامکس کے موضوع پر 21 سے 23 فروری تک منعقد ہونے والے رئیسنا ڈائیلاگ 2024 کا 9 واں ایڈیشن آج سے شروع ہو گیا ہے۔ اس کا افتتاح 21 فروری کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہیلینک ریپبلک (یونان)کے وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکس افتتاحی اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔
 100 سے زائد ممالک کی نمائندگی کے ساتھ، 9 ویں رائسینا ڈائیلاگ میںوزرا، سابق سربراہان مملکت و حکومت، فوجی کمانڈرز، صنعت  دنیا کے رہنما، ٹیکنالوجی کے اختراع کار، اسکالرز اور نوجوانوں سمیت  مختلف قسم کے شرکا جمع ہوںگے ۔   اس ڈائیلاگ میں تقریبا 115 ممالک کے 2500 سے زائد نمائندے ذاتی طور پر شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے یہاں شامل ہوں گے۔
اس میں سربراہان مملکت، کابینہ کے وزرا ء اور مقامی حکومت کے اہلکار شامل ہیں، جن میں نجی شعبے، میڈیا اور اکیڈمی کے فکری رہنما شامل ہیں۔ اس کانفرنس کی میزبانی آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن حکومت ہند کی وزارت خارجہ کے اشتراک سے کرے گی ۔عالمی سفارتی بات چیت کے لیے ایک بہت اہم پلیٹ  فارم بن چکے  رائسینا ڈائیلاگ 2024  کا اس بار تھیم چتورنگا: تنازعہ، مقابلہ، تعاون اور تعمیر رکھا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top