National News

زرعی سامان پر جی ایس ٹی میں نرمی، کسانوں کو ملے گا فائدہ

زرعی سامان پر جی ایس ٹی میں نرمی، کسانوں کو ملے گا فائدہ

نئی دہلی:اشیائ اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کی گئی تبدیلیوں سے ملک کے کسانوں کو بڑا فائدہ ہونے والا ہے کیونکہ زراعت اور متعلقہ شعبوں میں استعمال ہونے والے آلات، کھاد وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جی ایس ٹی کونسل کی 56ویں میٹنگ میں ٹریکٹر، مٹی تیار کرنے والی ، باغبانی یا جنگلات کے لیے استعمال ہونے والی مشینری، کٹائی یا تھریشنگ مشینری، بشمول بھوسے یا چارے کے بیلر، گھاس کاٹنے والی مشین، کمپوسٹ مشینری وغیرہ پر ٹیکس کی شرح کو 12 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بدھ کو کونسل کی 56ویں میٹنگ کے بعد کہا کہ کھیتی باڑی میں استعمال ہونے والے ٹریکٹروں پر 12 فیصد جی ایس ٹی کو گھٹا کر 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس سے ٹریکٹر کی قیمت کم ہو جائے گی۔ یہی نہیں ٹریکٹر کے ٹائر اور پرزہ جات پر بھی 18 فیصد ٹیکس کو کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔
جی ایس ٹی کونسل نے کھیت کے لیے استعمال ہونے والے آلات کے ساتھ ساتھ کٹائی کے لیے مشینوں پر ٹیکس کو 12 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کر دیا ہے۔ اس سے زراعت، باغبانی اور جنگلات میں استعمال ہونے والی مشینیں بھی سستی ہو جائیں گی۔
اس میٹنگ میں ڈرپ ایریگیشن سسٹم اور اسپرنکلر ایریگیشن میں استعمال ہونے والے آلات پر جی ایس ٹی کو 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے کسانوں کی آبپاشی کی لاگت میں کمی آئے گی۔
کونسل نے بائیو پیسٹی سائیڈز اور مائکرو نیوٹرینٹس پر 12 فیصد جی ایس ٹی کو کم کر کے 5 فیصد کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ اس سے کسانوں کی لاگت بھی کم ہوگی اور ان کی جیبوں پر بوجھ بھی کم ہوگا۔ ان میں کچھ کیڑے مار ادویات بھی شامل ہیں۔
غور طلب ہے کہ جی ایس ٹی سلیب میں تبدیلی سے فرٹیلائزر سیکٹر کو بڑا فائدہ ہوا ہے۔ سلفیورک ایسڈ، نائٹرک ایسڈ، امونیا اور مائیکرو نیوٹرینٹس پر ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top