Latest News

اٹلی کے 16اور12 ہندوستانی کورونا وائرس سے متاثر،ہندوستان میں  اب تک کل  28معاملات سامنے آئے

اٹلی کے 16اور12 ہندوستانی کورونا وائرس سے متاثر،ہندوستان میں  اب تک کل  28معاملات سامنے آئے

نیشنل ڈیسک:مہلک کورونا وائرس  (covid-19)دنیا بھر اپنا اثر دکھا چکا ہے ۔ ہندوستان میں بھی اس کے تازے معاملے  سامنے آئے ہیں ۔ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر  ہرش وردھن  نے بدھوار کوبتایا  کہ ہندوستان میں کورونا کے 28معاملوں کی تصدیق  ہوئی ہے  جن میںسے اب 3کیرل کے مریض تھے جو ٹھیک ہو کر گھر چلے گئے ہیں ۔ اب  ہندوستان میں 25مریض ہیں  جن کا علاج چل رہا ہے ۔ وزیر صحت نے بتا یا  کہ اب تک سامنے آئے معاملوں میں اٹلی کے 16اور ہندوستان کے 12افراد  کورونا وائرس  سے متاثر ہیں۔

PunjabKesari
مرکزی وزیر صحت نے  پریس کانفرنس  کرتے ہوئے بتایا کہ اب باہر سے آنے والے ہر کسی شخص کی جانچ کی جائے گی ، پہلے صرف 12ممالک کو لے کر یہ ایڈوائزری جاری تھی ۔ اس دوران انہوںنے کہاکہ ہسپتالوں کو الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے  اور الگ وارڈ بنانے کے احکام دیئے گئے ہیں۔ بتا دیں کہ اس سے پہلے مرکزی حکومت نے کورونا وائرس  کے  خطرے سے نپٹنے کے لئے  بدھوار  کو ایک  اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی۔
میٹنگ میں  سبھی ہسپتالوں کے ڈاکٹر
اعلیٰ سطح  میٹنگ  میں ہسپتالو ں کے ڈاکٹروں کے ساتھ  ساتھ نگموں کے عہدیدار بھی شامل تھے۔ ہائی لیول میٹنگ میںاس وائرس کے خطرے سے نپٹنے کے لئے تیاریو ں کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں ایمس ، لیڈی ہارڈنگ ، آر ایم ایل اور صفدر جنگ ہسپتال کے ڈائریکٹروں کو بلایا گیا ۔ اس کے علاوہ سی پی ڈبلیو ڈی کے ڈائریکٹر جنرل ، تینوں نگر نگموں  کے کمشنروں ،ایم ڈی ایم سی  کے چیئرمینوں  کے علاوہ  محکمہ صحت  کے علاوہ دوسرے افسران بھی میٹنگ میںشال  ہوئے۔

PunjabKesari
دہلی -این سی آر  کے سکولوں میں پیرینٹس  کو ایڈوائزری 
دہلی-قومی دارالحکومت   علاقوں میں کورونا وائرس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد علاقے کے کچھ  سکولوں نے طلباء کے پیرینٹس  کو ایڈوائزری  بھیج کر سجھائو دیا ہے  کہ بچوں  کو سردی زکام کی تھوڑی  سی بھی شکایت ہونے پر انہیںسکول نہ بھیجیں۔ ایڈوائزری  میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ضرورت  پڑنے پر سکولوں میں چھٹی  بھی کی جا سکتی ہے ۔ اطلاع جاری کرتے ہوئے  کہا کہ اپنے بچوں کو ذرا سا بھی  سردی زکام  یا کھانسی کی شکایت ہونے پر سلول نہ  بھیجیں ۔ہم یہ یقینی کر رہے ہیں  کہ سکول کے ملازمین  بچوں کو ہر آدھے گھنٹے پر ہاتھ گھلوائیں ۔مہربانی  کر کے آپ خود بھی یہی کریں اپنے گھریلو ممبران کوبھی کرنے کوکہیں  اور گھر میں بچوں  سے بھی کروائیں ۔ سکولوں میں بچوں کو کورونا   وائرس   کی علامات  کی جانکار ی بھی دی جا رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top