نیشنل ڈیسک: جموں کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال میں ملک 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ پچھے کچھ دنوں سے ان کی طبیعت ناساز تھی، وہ11 مئی سے دہلی کے آر ایم ایل( رام منوہر لوہیا) ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔انہوں نے قریب 1 بجے ہسپتال میں آحری سانس لی۔
ستیہ پال ملک جموں کشمیر، گووا، بہار اور میگھالیہ کے گورنر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے بھرشٹا چار(بد عنوانی ) کسان آندولن اور ملک کے کئی اہم مدعوں پر اپنی بیباک رائے سے سرخیاں بٹوری تھیں۔
بتادیں کہ ستیہ پال ملک 24 جولائی 1946 کو پیدا ہوئے تھے۔ ملک نے اگست 2018 سے اکتوبر 2019 تک ریاست جموں و کشمیر کے 10ویں اور آخری گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کے دور میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو 5 اگست 2019 کو ختم کر دیا گیا تھا۔انہوں نے 2018 میں 21 مارچ سے 28 مئی تک اوڈیشہ میں بھی گورنر کے طور پر اضافی چارج سنبھالا تھا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے 2022 میں میگھالیہ کے 21 ویں گورنر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔