National News

آج ہی کے دن ہمارا خصوصی درجہ منسوخ کیا گیا تھا:محبوبہ مفتی

آج ہی کے دن ہمارا خصوصی درجہ منسوخ کیا گیا تھا:محبوبہ مفتی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ 5 اگست کا دن نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ پورے ملک کے لئے ایک سیاہ دن ہے انہوں نے کہا کہ آج ہی کے دن جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کو ختم کیا گیا موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا انہوں نے کہا: 'آج کا دن نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ پوری قوم اور پورے ملک کے لئے سیاہ دن ہے، کیونکہ آج ہی کے دن جموں وکشمیر کے خصوصی درجے کو غیر آئینی طور پر ختم کیا گیا'۔
ان کا کہنا تھا: 'جموں وکشمیر کو ایک لیبارٹری کے طور پر استعمال کیا گیا یہاں تک کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کو بھی بالائے طاق رکھا گیا'۔
موصوف صدر نے کہا: 'میں ملک کے لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ جاگ جاواگر آپ سمجھتے ہیں کہ جموں وکشمیر کو بے اختیار کیا گیا ہمارا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے تو بہار میں دیکھو کہ آج ایس آئی آر کو لے کر کارروائیاں شروع کی گئی ہیں'۔
انہوں نے کہا: 'سال 2019 سے ہمیں بے دخل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے'۔
ان کا کہنا تھا: 'ہمارے ملک کی جمہوریت بہت بڑی ہے لیکن جب لوگوں کو ووٹ دینے سے روک دیا جائے گا تو اس سے یہ جمہوری نظام بری طرح متاثر ہوسکتا ہے'۔
محبوبہ مفتی نے کہا: 'آج جو ہمارا حال ہے یہ کل ملک کی دوسری ریاستوں کا ہوسکتا ہے لہذا میری ملک کے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ جاگ جائیں۔



Comments


Scroll to Top