Latest News

جے این  یو اور جامعہ میں جناح کی آزادی والے نعرے لگانا ملک سے غداری: بابا رام دیو

جے این  یو اور جامعہ میں جناح کی آزادی والے نعرے لگانا ملک سے غداری: بابا رام دیو

نئی دہلی: یوگ گورو بابا رام دیو نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طالب علموں اور قومی دارالحکومت کے شاہین باغ میں گزشتہ 40 دنوں سے شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے کی مانگ کو لے کر کئے  جا رہے احتجاجی مظاہرے کو  ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کا کام  اپنی صلاحیت   کو نکھارنا ہے ۔ 
سوامی رام دیو نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ تحریک (آندولن) کرنا سیاسی جماعتوں کا کام ہے اور تشدد، افراتفری پھیلانا اور آندولن کرنا طالب علموں کا کام نہیں ہے۔طالب علموں کا کام اپنی تعلیم اور صلاحیت میں نکھار پیدا کرنا ہے ۔ طالب علموں کو ملک کی ترقی میں آپ کی توانائی لگانی چاہئے۔ یوگ گورو نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی اور شہید بھگت سنگھ کی آزادی کے نعرے تو ٹھیک ہیں لیکن جناح کی آزادی کے نعرے ملک کے ساتھ دھوکہ اور غداری کی طرح ہے۔
سوامی رام دیو نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ امت شاہ نے شہریت ترمیمی قانون کو لے کر بار بار واضح کیا ہے کہ یہ شہریت  چھیننے کا قانون نہیں ہے بلکہ پڑوسی ممالک سے مذہبی بنیاد پر ہراساں اور پریشان ہوکر ملک میں آئے اقلیتوں کو شہریت دینے کا قانون ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ شہریت کو لے کر ملک میں خوف کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس ملک کے مسلمانوں کا اتنا ہی حق ہے جتنا دیگر لوگوں کا۔انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی، مذہبی لوگ اور غیر ملکی طاقتیں ملک میں نفرت اور  بد امنی  پیدا کرنا چاہتی ہیں جو خطرناک ہے۔اس سے دنیا میں ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محب وطن مسلمانوں کا احترام کرتے ہیں لیکن کچھ مسلمان وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی قبر کھودنے کی بات کر رہے ہیں۔ یہ مسلم معاشرے کا نظریہ نہیں ہے بلکہ کچھ سر پھرے لوگ ایسا کر رہے ہیں۔اسلام کے بڑے لیڈروں  اور مذہبی رہنماؤں کو اس کی مخالفت کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو 2024 تک ملک میں حکومت  کرنے  کا مینڈیٹ ملا ہے اور اس دوران وزیر اعظم کو  بدلا نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے اور ان کے خلاف تحریک کرنے کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک جتنا مودی کا ہے اتنا ہی اپوزیشن کا بھی ہے۔ملک کے سامنے غربت، بے روزگاری، مہنگائی، ناخواندگی وغیرہ بڑے مسائل ہیں اور ان کو ختم کرنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔اپوزیشن کو ملک کی تعمیر میں تعاون کرنا چاہئے۔
 



Comments


Scroll to Top