National News

زلزلے کے تیز جھٹکو ں سے کانپ اٹھا شمالی ہندوستان، پی او کے میں 5افراد کی موت، 50 زخمی

زلزلے کے تیز جھٹکو ں سے کانپ اٹھا شمالی ہندوستان، پی او کے میں 5افراد کی موت، 50 زخمی

پی او کے میں آج شام 4 بجکر 35 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔اتنے تیز زلزلے سے  پورا شمالی ہندوستان بھی کانپ اٹھا۔پی او کے جاٹلانہ علاقے میں زلزلے کا مرکز بتایا جا رہا ہے، جو کہ میر پور کے قریب ہے۔یہ جگہ لاہور سے قریب سے 173 کلومیٹر دور ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پی او کے میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہوئی ہے۔ 5 افراد ہلاک اور 50 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔وہاں سڑکیں درمیان سے پھٹ گئی ہیں۔گاڑیاں پلٹ گئیں۔

PunjabKesari
دہلی این سی آر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے اپنے دفتر اور گھروں سے باہر نکل گئے۔دہلی کے ساتھ ساتھ کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔لوگ زلزلے سے بری طرح ڈرے ہوئے ہیں۔جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ زلزلے سے فی الحال ریاست میں کسی نقصان کی خبر نہیں ہے۔

PunjabKesari
زلزلے کے جھٹکے ہریانہ، پنجاب، دہلی، کشمیر، ہماچل پردیش کی مختلف جگہوں پر بھی محسوس کیا گیا ہے۔زلزلے کے جھٹکے پنجاب کے امرتسر، لدھیانہ، چندی گڑھ، گورداس پور میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔وہیں زلزلے کے جھٹکے ہریانہ، گوروگرام میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔مغربی اتر پردیش کے غازی آباد اور میرٹھ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے جانمال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
زلزلے کا مرکزپی او کے کا جاٹلانہ علاقہ بتایا جا رہا ہے۔یہ علاقہ ملحقہ ہونے کی وجہ سے  جموں و کشمیر میں زلزلے کا اثر زیادہ محسوس کیا گیا ہے۔اس سے پہلے 2005 میں بھی جموں و کشمیر میں ایسا ہی تیز زلزلہ آیا تھا۔اس میں کشمیر میں کافی نقصان ہوا تھا۔اس وقت 7.6 پیمانہ کا زلزلہ آیا تھا، جس میں کافی لوگوں کی موت ہوئی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top