Latest News

آپریشن سندور میں ہندوستان کی دفاعی تکنیک اور دیسی نظاموں نے متاثر کن کار کردگی کی: ڈی آر ڈی او کے سربراہ

آپریشن سندور میں ہندوستان کی دفاعی تکنیک اور دیسی نظاموں نے متاثر کن کار کردگی کی: ڈی آر ڈی او کے سربراہ

نیشنل ڈیسک: ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے ہفتے کے روز کہا کہ حال ہی میں مکمل ہونے والا آپریشن سندور دفاعی ٹیکنالوجی میں ملک کی بڑھتی ہوئی خود انحصاری اور دیسی نظاموں کے فیصلہ کن کردار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
 وہ یہ بات ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی (DIAT) پونے کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے تھے۔ ڈاکٹر کامت نے کہا کہ مغربی سرحدوں پر کامیابی کے ساتھ انجام پانے والے اس کثیر جہتی مشن نے نہ صرف ہندوستانی فوجیوں کی بہادری کی عکاسی کی بلکہ اس آپریشن کی کامیابی کو یقینی بنانے والے تکنیکی نظام کو بھی اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کی کامیابی کا سہرا دیسی نظاموں  کو جاتا ہے ، جیسے  کہ آکاش مختصر اور درمیانے درجے کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، برہموس سپرسونک کروز میزائل، D4  اینٹی ڈرون سسٹم، ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول پلیٹ فارم، آکاش تیر  ایئر ڈیفنس کنٹرول سسٹم اور جدید C4I سسٹم۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ  DIAT جیسے اداروں نے ان تکنیکی کامیابیوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے آپریشن سندور کو "فوجی آپریشن سے کہیں زیادہ بتاتے ہوئے اس کو"خود انحصاری، اسٹریٹجک دور اندیشی اور مقامی اختراع کی علامت کے طور پر بیان کیا ۔
ڈاکٹر کامت نے گریجویٹس سے اس تکنیکی رفتار کو برقرار رکھنے کی اپیل کی، انہیں یاد دلاتے ہوئے کہ ہندوستان کا مقصد 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک اور عالمی ٹیکنالوجی لیڈر بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی اے ٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا عام لوگ نہیں ہیں بلکہ کوانٹم ٹیکنالوجی، سائبر سیکورٹی، روبوٹکس، پروپلشن، میزائل سسٹم ، میٹیریل انجینئرنگ اور آرٹیفشل انٹیلی جنس جیسے سیکٹرز کے ماہرین ہے ، جن کا براہ راست اثر قومی سلامتی پر پڑتا ہے۔ 
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہائپرسونک پروپلشن، اسٹیلتھ ٹیکنالوجی، سائبر دفاع، خلائی لچک اور AI پر مبنی جنگی نظام کے شعبے میں مہارت موجودہ جغرافیائی سیاسی منظر نامے میں انتہائی اہم ہوتی جا رہی ہے۔ کانووکیشن کے دوران فارغ التحصیل طلباء  کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا عزم اور تکنیکی قابلیت ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں کے مستقبل کو تشکیل دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستانی دفاعی برآمدات کی مانگ مشرق وسطی، جنوب مشرقی ایشیا اور افریقہ جیسے خطوں میں تیزی سے بڑھ رہی ہے، جو ہندوستان کی تکنیکی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top