Latest News

شاہین باغ مظاہرین پر بھاجپا لیڈر کا متنازعہ بیان، کوئی احتجاجی مر کیوں نہیں رہا،کیا انہوں نے  امرت پی لیا  ہے

شاہین باغ مظاہرین پر بھاجپا لیڈر کا متنازعہ بیان، کوئی احتجاجی مر کیوں نہیں رہا،کیا انہوں نے  امرت پی لیا  ہے

کولکتہ :مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے منگل کو متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ شاہین باغ مظاہرین کو کچھ کیوں نہیں ہورہا ہے، جبکہ دہلی میں زبردست سردی ہورہی ہے۔ وہ لوگ کھلے آسمان میں مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس دوران دلیپ گھوش نے اس بات پر حیرانی ظاہر کی کہ خواتین اور بچوں سمیت مظاہرے میں شامل لوگ بیمار کیوں نہیں پڑے یا مر کیوں نہیں رہے ہیں ،جبکہ وہ ہفتوں سے کھلے آسمان کے نیچے احتجاج کررہے ہیں۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے یہ بھی جاننا چاہا کہ آخر کار اس احتجاج کیلئے رقم کہاں سے آرہی ہے۔
دلیپ گھوش نے کہا، "ہمیں معلوم ہوا ہے کہ سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہی خواتین اور بچے دہلی کی سرد راتوں میں کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہیں، میں حیران ہوں کہ ان میں سے کوئی بیمار کیوں نہیں ہوا؟ انہیں کچھ ہوا کیوں نہی؟ ایک بھی مظاہرین کی موت کیوں نہیں ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ یہ بیحد چونکانے والا ہے۔ کیا انہوں نے کوئی امرت پی لیا ہے کہ انہیں کچھ ہو نہیں رہا ہے۔ لیکن بنگال میں کچھ لوگوں کے ذریعے گبھراہٹ میں خودکشی کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
بتادیں کہ جنوبی دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )کے خلاف سینکڑوں خواتین کئی دنوں سے مظاہرہ کررہی ہیں۔ یہاں تقریباً ایک مہینے سے بھی زیادہ وقت سے احتجاج  جاری ہے۔  اس احتجاج کے چلتے نوئیڈا کو دہلی سے جوڑنے والی راہ کالندی کنج بند پڑا ہے کیونکہ خواتین سڑک پر ہی ٹینٹ لگاکر احتجاج کررہی ہیں۔ ایسے میں لوگوں کو دوسرے راستے سے دہلی یا نوئیڈا جانا پڑرہا ہے۔ اس کے سبب لوگوں کو بھاری جام کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top