باندہ : قانون ساز کونسل کے رکن اور کانگرس پارٹی کے سینئر صلاحکار نسیم الدین صدیقی نے باندہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت پر حملہ بولا ہے ۔ انہوں نے شہریت ترمیمی قانون کو سیاہ قانون بتاتے ہوئے اس کو سماج کو تقسیم کرنے والا قانون بتایا۔

انہوںنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پر تشدد مظاہرے کر رہے ہیں وہ سرکاری املا ک کو نقصان پہنچا رہے ہیںاور ہم اس کی مذمنت کرتے ہیں ، ساتھ ہی ایسا نہیں کرنے کی اپیل کرتے ہیں ۔ انہونے کہا کہ اگر مخالفت کرنی ہے تو پر امن طریقے سے قانون کے دائرے میں رہ کر کریں، کیونکہ مہاتما گاندھی نے ملک کو آزادی تشدد سے نہیں ، بلکہ عدم تشدد کا راستہ اپنا کر دلائی ۔

وہیں انہوں نے کہا کہ اگر دفعہ 144 میں 4 لوگو ںکے جمع ہونے پر روک ہے تو حمایت اور مخالفت دونوں میں ہے۔نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ دفعہ 144 نافذ کرکے جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ ملک میں ایک بڑی تقیسم کاری کی تصویر بنتی جا رہی ہے ۔، جس کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ قصور وار ہیں۔