Latest News

شہریت ترمیمی قانون کیخلاف جامع مسجد پر آج بھیم آرمی کا مارچ ، دفعہ 144 نافذ

شہریت ترمیمی قانون کیخلاف جامع مسجد پر آج بھیم آرمی کا مارچ ، دفعہ 144 نافذ

نیشنل ڈیسک : ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون سی ( سی اے اے )  اور این آر سی کو لے کر چل رہے احتجاجی مظاہرے تھمتے نہیں دکھ رہے ہیں ۔ آج جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جمعہ کی نماز کے بعد مظاہرہ ہونے کے امکانات ہیں ۔ جسے دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے پہلے سے ہی جامع مسجد  علاقے میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میٹرو کے جامعہ ملیہ اسلامیہ ، جسولہ وہار، شاہین باغ میٹرو سٹٰشن کو بھی بند کردیا گیا ہے ۔
دہلی میٹرو نے ٹویٹ کر کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ ، جسولہ وہار ، شاہین باغ میٹرو سٹیشن میں داخلی اور خارجی دروازے بند ہیں ۔ دیگر تمام سٹیشن کھلے ہوئے ہیں اور خدمات عام ہے ۔
دراصل بھیم آرمی کے لیڈر چندر شیکھر نے 'چلو جامع مسجد' کا نعرہ دیا ہے اور جامعہ کے طلباء نے بھیم آرمی کو حمایت دی ہے ۔ جامعہ نگر علاقے کے شاہین باغ میں مظاہرے کو دیکھتے ہوئے ٹریفک پولیس نے نوئیڈہ جانے والے متھرا روڈ سے کالندی کنج مارگ کو بند رکھا ہے ۔ انہوں نے نوئیڈہ جانے کیلئے آشرم اور مہارانی باغ کی جانب سے جانے کی صلاح دی ہے ۔



Comments


Scroll to Top