Latest News

اندرا گاندھی اور پی ایم مودی کا موازنہ کرتے ہوئے راہل گاندھی بولے - فرق سمجھو سر جی ۔۔۔

اندرا گاندھی اور پی ایم مودی کا موازنہ کرتے ہوئے راہل گاندھی بولے - فرق سمجھو سر جی ۔۔۔

نیشنل ڈیسک: راہل گاندھی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں راہل نے وزیر اعظم مودی اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے درمیان موازنہ کیا ہے۔ انہوں نے 1971 کی ہند- پاک جنگ کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکہ نے ہندوستان کو ڈرانے کے لیے اپنا ساتواں بیڑا بھیج دیا تھا، لیکن اندرا گاندھی ذرا بھی پیچھے نہیں ہٹی تھیں۔

फ़र्क समझो, सर जी! pic.twitter.com/pLUtZK3oGR

— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) January 7, 2026


راہل گاندھی کا سخت حملہ
راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ موجودہ مرکزی حکومت دباؤ پڑتے ہی پیچھے ہٹ جاتی ہے۔ راہل کے مطابق جیسے ہی ڈونالڈ ٹرمپ نے وہاں سے اشارہ کیا، وزیر اعظم مودی نے روس سے تیل کی خرید کم کر دی اور 'جی حضور ' کہتے ہوئے ہتھیار ڈال دیے۔ اسی کے ساتھ طنز کرتے ہوئے کہا کہ ذرا سا دباؤ پڑتے ہی یہ لوگ (بی جے پی اور آر ایس ایس ) ڈر کر بھاگ جاتے ہیں۔
ڈونالڈ ٹرمپ کے کس بیان پر مچا بوال ؟
دراصل یہ پورا تنازع امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد شروع ہوا جو انہوں نے ریپبلکن اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ میں دیا تھا۔ ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ مودی نے ان سے ملاقات کے لیے درخواست کی تھی۔ امریکہ نے ہندوستانی اشیا پر پچاس فیصد تک محصول عائد کر دیا ہے۔ اس میں سے25  فیصد اضافی ٹیکس صرف اس لیے لگایا گیا ہے کیونکہ  ہندوستان روس سے تیل خرید رہا تھا۔ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ان کی ناراضی کے سبب  ہندوستان  نے روس سے تیل خریدنا کافی حد تک کم کر دیا ہے تاکہ امریکہ کو خوش رکھا جا سکے۔
 



Comments


Scroll to Top