National News

کیملوپس میں لاش برآمد، پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع

کیملوپس میں لاش برآمد، پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع

وینکوور:برٹش کولمبیا کے شہر کیملوپس میں ویلنَس چیک کے دوران پولیس کو ایک شخص کی لاش ملنے کے بعد اس معاملے کو ممکنہ قتل کے طور پر تفتیش کے تحت لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز ویسٹ اینڈ علاقے کی ایک رہائش گاہ میں سامنے آیا، جہاں حکام نے جانچ کے دوران لاش برآمد کی تھی۔
پولیس کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق متوفی کی شناخت محمد عاش ظفر کے طور پر ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موقع سے اکٹھے کیے گئے شواہد کی بنیاد پر موت کو اچانک قرار دینے کے بجائے قتل کے تناظر میں تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ پولیس نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ عوام کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
پولیس نے متوفی کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس بھی اس معاملے سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر پولیس حکام کے علم میں لائیں۔



Comments


Scroll to Top