وینکوور: گائیکی کے سروں میں پختگی نہ ہونے کے باوجود گانے کا شوق رکھنے والے لوگوں کی سہولت کے لیے وینکوور آئی لینڈ کی ایک خاتون کی جانب سے ایسے کورسز کی شروعات کی جا رہی ہے جو بے سرے لوگوں کی اس اندرونی صلاحیت کو مزید نکھارنے میں کافی حد تک مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔انگلینڈ میں مقبول ہو چکے “ٹیون لیس” کورسز سے متاثر ہو کر خاتون شیرون مارنیل کے مطابق یہ خیال اس وقت ذہن میں آیا جب وہ ایک جکوزی میں بیٹھی گنگناتے ہوئے تھراپی لے رہی تھی۔
وہاں موجود ایک شخص نے اس کی آواز کی تعریف کی، جس کے بعد اس نے ایسے لوگوں سے رابطہ کیا جنہیں گانے کا شوق تو تھا لیکن سروں میں پختگی نہ ہونے کی وجہ سے وہ گائیکی سے جڑنے میں ہچکچاتے تھے۔وینکوور آئی لینڈ میں شروع ہونے والے یہ کورسز جلد ہی مختلف کمیونٹی سینٹروں میں منعقد کیے جائیں گے، تاکہ شوق رکھنے والے افراد بلا جھجک اپنی گائیکی کی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔