بھوپال: مدھیہ پردیش کے اشوک نگر ضلع میں کانگرس کے نیا ستیہ گرہ پروگرام کے دوران کانگرس ایم ایل اے صاحب سنگھ گرجر کے غیر مہذب بیان نے ریاست کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ منگل کو اشوک نگر میں منعقد اس پروگرام میں ایم ایل اے گرجر نے اسٹیج سے کہا -
جو مرد تھے وہ جنگ میں گئے، اور جو خواجہ سرا تھے وہسنگھ میں گئے۔ اس بیان نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکنوں کو جارحانہ بنا دیا ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے کانگرس ایم ایل اے سے اس غیر مہذب بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بتادیںکہ صاحب سنگھ گرجر گوالیار ضلع کی دیہی اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔
وزیر وشواس سارنگ نے اسے کانگرس میں دھڑے بندی کا نتیجہ قرار دیا۔
وزیر وشواس سارنگ نے کہا کہ اشوک نگر میں کانگرس کے احتجاج نے دھڑے بندی کی مضبوط مثال پیش کی ہے۔ پہلے توچوری اور پھر اوپر سینا زوری، خود غلطیاں کرواور اپنی غلطیوں کو چھپانے کے لیے قانون اور آئین کی خلاف ورزی کرنا کانگرس کی پرانی عادت ہے۔ کانگرس کے ایم ایل اے صاحب سنگھ گرجر نے جو مضحکہ خیز اور قابل اعتراض لفظ "ہجڑا" استعمال کیا، کیا یہ کانگرس لیڈر کمل ناتھ یا اجے سنگھ کے لیے استعمال ہوا ہے؟ کیا ٓصاحب سنگھ گرجر نے یہ قابل اعتراض لفظ سابق مرکزی وزیر ارون یادو کے لیے استعمال کیا جو اس مبینہ احتجاج میں شامل نہیں ہیں؟ اسٹیج پر جہاںدگ وجئے سنگھ اور جیتو پٹواری جیسے لیڈر بیٹھے تھے اور ان کی موجودگی میںصاحب سنگھ گرجر نے احتجاج میں شامل نہ ہونے والے لیڈروں کو ہجڑا کہا، جو کانگرس لیڈروں کی سراسر توہین اور غیر آئینی ہے۔ یہ تیسری جنس اور خواتین کی توہین ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی مہذب معاشرے میں ایسے بیانات کی سخت مذمت کرتی ہے۔ کانگرس ایم ایل اے کی طرف سے اس طرح کے قابل اعتراض الفاظ کا استعمال صاف ظاہر کرتا ہے کہ دھڑوں میں بٹی ہوئی کانگرس پارٹی سماج میں انتشار پھیلا رہی ہے۔
صاحب سنگھ گرجر نے کیا کہا؟
اشوک نگر میں منعقدہ نیا ستیہ گرہ پروگرام میں، صاحب سنگھ گرجر نے اسٹیج سے کہا،جو مرد تھے وہ جنگ میں گئے، اور جوہجڑے تھے وہ سنگ میں گئے۔ اس بیان کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر تضحیک آمیز تبصرہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کے بعد بی جے پی اور آر ایس ایس کے حامیوں نے ایم ایل اے سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔