National News

راجناتھ سنگھ نے سکندرآباد چھاونی کی ترقی کے لیے 303 کروڑ روپے رقم استعمال کیے جانے کو دیمنظوری

راجناتھ سنگھ نے سکندرآباد چھاونی کی ترقی کے لیے 303 کروڑ روپے رقم استعمال کیے جانے کو دیمنظوری

حیدرآباد: سکندرآباد چھاونی علاقے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کی کوششوں کے بعد مختلف ترقیاتی کاموں کے لیے 303.62 کروڑ روپے کے استعمال کو منظوری دی ہے حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایچ ایم ڈی اے) کو کنٹنمنٹ اراضی کی مجوزہ منتقلی سے اس فنڈنگ کا مقصدخطے میں ایلیویٹڈ کوریڈورز کی تعمیر میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
زمین کی منتقلی کا معاوضہ - جو تلنگانہ ریاستی حکومت کے ذریعہ فراہم کیا گیا ہے - ہندوستان کے کنسولیڈیٹڈ فنڈ میں نہیں جائے گا۔ اس کے بجائے، اسے سکندرآباد کنٹنمنٹ بورڈ سے منسلک ایک نئے ایسکرو اکاونٹ میں جمع کیا جائے گا۔ یہ رقم صرف چھاونی علاقے میں مقامی ترقیاتی کاموں کے لیے استعمال کیے جائے گی۔
مرکزی وزیر کشن ریڈی نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو دو بار خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ معاوضے کو خاص طور پر مقامی بنیادی ڈھانچے کے لیے استعمال کیا جائے۔ اس مثبت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے، وزارت دفاع نے اب کنٹونمنٹ بورڈ کو ایسکرو اکاو

نٹ قائم کرنے اور شہر کو بہتربنانے کے لیے کیے جانے والے کاموں پر اخراجات پر توجہ دینے کی ہدایت دی ہے۔ریاستی حکومت کی جانب سے معاوضے کی رقم جمع کیے جانے کے بعد، کنٹونمنٹ بورڈ بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں کا آغاز کرے گا۔ ان میں زیر زمین سیوریج نیٹ ورک کی تعمیر، تازہ پانی کی فراہمی کا نظام، نہروں پر دیواروں کی تعمیر اور اندرونی سڑکوں کی ترقی شامل ہے۔
آج جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی وزیر کشن ریڈی نے سکندرآباد کنٹونمنٹ علاقے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے 303 کروڑ روپے رقم کے استعمال کو منظوری دینے کے لیے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔



Comments


Scroll to Top