دہلی کے رام لیلا میدان سے کانگرس نے ہفتے کومودی حکومت پر جم کر حملہ کیا۔ کانگرس کی بھارت بچاؤریلی میں راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی نے گرجتے ہوئے خواتین کی حفاظت، مہنگائی، بے روزگاری اور کسانوں کے مسائل پر مرکزی حکومت کو گھیرا۔راہل گاندھی نے اپنے تیور دکھاتے ہوئے معافی مانگنے سے انکار کیا۔راہل گاندھی نے کہا کہ میرا نام ساورکر گاندھی نہیں راہل گاندھی ہے۔
14 December,2019