Latest News

کانگریس کی تشٹی کرن کی پالیسی نے ہندوستان کو توڑا، اقتدار کے لالچ میں ملک کو تقسیم کرایا: وزیر اعلیٰ یوگی

کانگریس کی تشٹی کرن کی پالیسی نے ہندوستان کو توڑا، اقتدار کے لالچ میں ملک کو تقسیم کرایا: وزیر اعلیٰ یوگی

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے 1947 کی تقسیم کو کانگریس کی تشٹی کرن کی پالیسی کا سیاہ باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ہولناک سانحہ نے سناتن ہندوستان کے اتحاد کو توڑا اور ملک کو تکلیف  پہنچائی ۔ انہوں نے کہا کہ آج پورا ملک 14 اگست 1947 کی تقسیم کی ہولناکی کو یاد کر کے سوگ منا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2021 میں اس دن کو سمرتی دیوس قرار دے کر تاریخ کو زندہ کر دیا۔
کانگریس نے اقتدار کے لالچ میں ملک کو تقسیم کیا
سی ایم یوگی نے کہا کہ کرانتی کاریوں( انقلابیوں )نے آزادی کے لیے پھانسی کے پھندے کو گلے لگایا، لیکن کانگریس نے اقتدار کے لالچ میں ملک کو تقسیم کردیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مغربی پاکستان کے لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان جیسے علاقوں کو ہندؤوں، سکھوں اور بدھسٹوں سے پاک  بنانے کی مہم کانگریس کی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ اس تشدد میں 15-20 لاکھ لوگوں کی جانیں گئیں اور کروڑوں بے گھر ہوئے۔ سی ایم یوگی نے کہا کہ یہ مظالم کی انتہا تھی، جسے کانگریس نے بڑھاوا دیا۔ 

https://x.com/myogiadityanath/status/1955873344680571216
یوگی نے لگایا کانگریس پر الزام 
کانگریس پر بے گھر ہونے والوں کے تئیں بے حسی کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت کی حکومت نے اپنے گھر بار چھوڑنے والے ہندو، سکھ، بدھ، جین اور عیسائی برادریوں کے لیے نہ تو یادگاریں تعمیر کیں اور نہ ہی عجائب گھر بنائے۔ ان کا دکھ بھلا دیا گیا۔ اس کے برعکس، انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی جنہوں نے سی اے اے کے ذریعے پناہ گزینوں کو شہریت اور بحالی کے حقوق دیے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ پہلی بار جموں و کشمیر اور دیگر علاقوں میں پناہ گزینوں کو سی اے اے کے ذریعے شہریت ملی ہے۔ یہ لوگ ہندوستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، لیکن کانگریس نے ان کی بحالی کے لیے کبھی کوئی کوشش نہیں کی۔



Comments


Scroll to Top