نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں بادل پھٹنے کے بعد سیلاب سے ہونے والی تباہی پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے متاثرین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور بادل پھٹنے کے بعد سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس قدرتی آفت سے متاثرہ لوگوں کی جلد از جلد مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مسٹر مودی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں بادل پھٹنے اور سیلاب سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے تئیں میری تعزیت اور دعائیں۔ حالات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ راحت اور بچاو¿ کام جاری ہے۔ ضرورت مندوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔