پشاور: پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک خاتون ڈاکٹر کو مبینہ طور پر اس کے چھوٹے بھائی نے جھوٹی شان کے نام پر (غیرت قتل) کے نام پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ ہفتے لاہور سے 200 کلومیٹر دور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر عائشہ بی بی (24) حال ہی میں کرغزستان سے ایم بی بی ایس کی ڈگری مکمل کر کے واپس آئی تھیں۔ ابتدائی طور پر اس کے والد نے پولیس کو بتایا تھا کہ عائشہ کے چھوٹے بھائی عمیر نے کھانا نہ پکانے پر جھگڑے کے بعد اسے گولی مار دی۔
تاہم، پولیس نے بدھ کو عمیر کو گرفتار کیا، جس نے تفتیش کے دوران اپنی بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کیا کیونکہ وہ اپنی پسند کے ڈاکٹر سے شادی کرنا چاہتی تھی، جو کرغزستان سے ایم بی بی ایس گریجویٹ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 'ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم عمیر نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بہن کو جھوٹی شان کے نام پر قتل کیا کیونکہ وہ اپنی پسند کے ڈاکٹر سے شادی کرنا چاہتی تھی'۔ پولیس نے کہاعائشہ کے گھر والے اس کے انتخاب کے سخت خلاف تھے اور انہیں متنبہ کیا کہ وہ ڈاکٹر سے کسی قسم کا رابطہ نہ کرے۔ پچھلے ہفتے عمیر نے اس پر تشدد کیا اور بعد میں اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔