Latest News

سلیمانی معاملے میں کودا چین ،ایران کو لیکر امریکہ کو دی یہ ہدایت

سلیمانی معاملے میں کودا چین ،ایران کو لیکر امریکہ کو دی یہ ہدایت

بیجنگ :چین نے منگل کو ایران کے القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی  کی ہلاکت کے  معاملے میں کودتے ہوئے امریکہ سے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو نیویارک میں اس ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شامل ہونے کے لئے ویزا جاری کرنے کی اپیل کی۔ چین نے امریکہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ میزبان ملک ہونے کی وجہ سے امریکہ کو رکن ممالک کے حکام کو ویزا فراہم کرنا چاہئے ۔
ظریف نے پیر کو کہا کہ امریکہ نے انہیں اس ہفتے کے آخر میں نیویارک میں ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں شامل ہونے کے لئے ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اجلاس میں جمعہ کو بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ایران کے فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کے مارے جانے  سے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔سلیمانی (62) اس وقت امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے جب وہ بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے نکل رہے تھے۔

ظریف کے  حوالے سے الجزیرہ ٹی وی نے منگل کو تہران میں کہا، '' انہیں   (امریکہ  کو)ڈر ہے کہ کوئی امریکہ آئے گا اور سچائی بتا دے گا۔ اس بارے میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوآنگ نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ میزبان ملک ہونے کی وجہ سے ایران  کے وزیر خارجہ کو ویزا سمیت دیگر سہولات  فراہم کرنا امریکہ کی ذمہ داری ہے۔
 



Comments


Scroll to Top