انٹر نیشنل ڈیسک: پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شورش زدہ بلوچستان صوبے میں دو خفیہ معلومات پر مبنی کارروائیوں میں کالعدم باغی گروہوں سے وابستہ کم از کم 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ جانکاری فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے دی۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق صوبے کے کوہلو اور قلات علاقوں میں 24 اور 25 دسمبر کو کی گئی دو کارروائیوں میں یہ دہشت گرد مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے جمعرات کو کوہلو میں شدید فائرنگ کے بعد پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ بدھ کو ایک اور کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد ٹھکانے پر مو¿ثر انداز میں حملہ کیا اور شدید فائرنگ کے بعد قلات میں آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس ماہ کے آغاز میں سکیورٹی فورسز نے قلات میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔