Latest News

بی جے پی ووٹ کے لئے ملک کے آئین سے کر ررہی کھلواڑ: شیو پال یادو

بی جے پی ووٹ کے لئے ملک کے آئین سے کر ررہی  کھلواڑ: شیو پال یادو

لکھنؤ: شہریت ترمیمی قانون کو لے کر مچے گھمسان پر سیاسی نیتاؤںکے مسلسل بیان آ رہے ہیں۔ایسے میں پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے قومی صدر نے شیو پال سنگھ یادو نے بھی بی جے پی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ بی جے پی ووٹ کے لئے ملک کے آئین سے کھلواڑ کر رہی ہے ۔شوپال نے مزید کہا کہ  سی اے اے ، این آر سی اور این پی آرلاگو کئے جانے سے ملک کا اتحاد متاثر ہوگا۔گھس پیٹھیوں کے نام پر ایک خاص کمیونٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،ان کی پارٹی اس قانون کی مخالفت شروع سے کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔اس کی مخالفت میں جلد ہی ایک اجتماع کیا جائے گا۔
بی جے پی حکومت میں جرائم، بدعنوانی اور بے روزگاری عروج پر
 بی جے پی کی حکومت میں جرائم، بدعنوانی اور بے روزگاری عروج پر ہے۔ملک کے عوام کی توجہ ان مسائل سے ہٹانے کے لئے یہ نئے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے،مسلم سماج کو شامل کرنے کے لئے اس حکومت کو ایسے قانون بنانے سے پہلے عوام کے درمیان میں سروے کرانا چاہئے  تھا۔ ان کے آمرانہ رویے کی وجہ سے ہی ملک جل رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں شیو پال نے کہا کہ ان کی پارٹی اسی کے ساتھ رہے گی، جہاں پارٹی اور کارکنوں کا احترام رہے گا۔ایس پی کو لے کر اکثر پوچھے گئے سوال پر وہ کچھ نہیں بولے۔

 



Comments


Scroll to Top