Latest News

ہندو۔مسلم کے بہانے شہریوں کو گمراہ نہیں کر سکے گی بی جے پی:ڈمپل یادو

ہندو۔مسلم کے بہانے شہریوں کو گمراہ نہیں کر سکے گی بی جے پی:ڈمپل یادو

اٹاوہ: مین پوری  سے ایم پی اور سماج وادی پارٹی کی امیدوار ڈمپل یادو نے دعوی کیا ہے کہ ہندو مسلم کے بہانے بی جے پی  ملکی باشندوں کو اس پارلیمانی الیکشن میں بہکانے میں کامیاب نہیں ہوگی - مین پوری سیٹ سے ایس پی امیدوار ڈمپل سیفئی واقع آواس پر یواین آئی سے ایک خاص بات چیت میں بتایا کہ اس بار الیکشن کی بہت اچھی تیاری چلرہی ہے- لوگ پہلے سے زیادہ بیدار ہوکر ووٹنگ کرنے جارہے ہیں۔ خاص طور سے مین پوری میں بہت ہی پازیٹیو افیکٹس ووٹنگ کے سلسلے میں بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پچھلی بار جیت کے مارجن سے آگے جا رہے ہیں لیکن مین پوری میں دیکھا جا رہا ہے کہ لوگوں کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ یہ جمہوریت کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ چیز ہے۔ بی جے پی کے وزرا، حکومت اور ان کے لوگ اس طرح کی دباؤ کی سیاست کرتے رہے ہیں۔لیکن لوگ جانتے ہیں کہ سماج کا ہر طبقہ اس سے پریشان ہے۔ اس الیکشن میں مین پوری کے مقامی مسائل بھی ہیں اور سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے جو کہ قومی مسئلہ ہے۔
مسلم ریزرویشن کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو لوگوں کو مطمئن کرنے کی سیاست میں نہیں پھنسانا چاہئے جب الیکشن کا آخری وقت چل رہا ہے تو بی جے پی والوں کی زبان کایہی  انداز نظر آنے لگتا ہے لیکن عوام سب کچھ سمجھ رہے  ہیں۔عوام نے 10 سال کا دور حکومت دیکھ لیا ہے۔ اگر کام کرنے کا مقصد تھا تو 10 سال طویل عرصہ ہے لیکن موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے پوچھا کہ کیا اس نے پہلے جاری کیے گئے منشور میں کیے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے یا نہیں؟ انہوں نے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے سے لے کر اچھے دن لانے تک کے کئی وعدے کئے تھے۔ اچھے دنوں کی بات کس انداز میں کرتے ہیں؟
ہندو مسلم کے معاملے پر الیکشن کے سوال پر انہوں نے کہا کہ 10 سال میں لوگ سمجھ گئے ہیں، لوگوں کو پتہ چل گیا ہے۔ دباؤ صرف کسی ایک طبقے پر نہیں ہے، تاجروں، دلتوں، پسماندہ، اقلیتوں، سبھی پر دباؤ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح یہ ہے کہ سماج وادی پارٹی کے زیادہ سے زیادہ امیدوار جیتیں۔ ہم مرکز میں اسی وقت حکومت بنا سکیں گے جب ہم اتر پردیش سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔ ہم گاؤں گاؤں جا رہے ہیں۔ ہم سب سے آشیرواد حاصل کر رہے ہیں، نیتا جی کے ساتھ لوگ بھی آشیرواد دے رہے ہیں۔



Comments


Scroll to Top