Latest News

کورونا کے پیش نظرمودی حکومت کا بڑا فیصلہ ،آئی ٹی آر  بھرنے کے لئے مزید 3ماہ کا وقت دیا

کورونا کے پیش نظرمودی حکومت کا بڑا فیصلہ ،آئی ٹی آر  بھرنے کے لئے مزید 3ماہ کا وقت دیا

بزنس ڈیسک:کورونا وائرس کو لے کر دنیا میں چھائے خوف کے درمیان مودی حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ مالی سال 2018-19کے لئے انکم ٹیکس رٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 30جون 2020تک بڑھا دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ آدھار کارڈ اور پین کارڈ کو لنک کرنے کی تاریخ کو بھی بڑھانے کا اعلان کیا گیاہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل وار کو پریس کانفرنس  کر اعلان کیا کہ اس سال مارچ ، اپریل ، مئی کے جی ایس ٹی رٹرن اور کمپوزیشن رٹرن کی تاریخ کو بھی 30جون 2020تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 5کروڑ روپے سے زیادہ  ر ٹرن اوور والی کمپنیو ں پر دیری سے جی ایس ٹی فائل کرنے کے لئے کوئی لیٹ فی یا جرمانہ نہیں لگے گا۔ ان کے لئے سود کی شرح 9فی صدی کر دی گئی ہے۔
سیتا رمن نے کہا کہ اگلے دو کوارٹروں تک بورڈ کا لازمی اجلاس بلانے کے لئے 60روز کی چھوٹ دی گئی ہے۔ اس سے پہلے سیتا رمن نے ٹویٹ کرلکھا تھا کہ حکومت کورونا وائرس کے پیش نظر کئے گئے لاک ڈائون کو دیکھتے ہوئے مالی پیکیج پر غور کر رہی ہے اور اس کے ذریعے مدد پہنچانے کے لئے جلد ہی  بنیادی طور پر کچھ اعلان کیا جاسکتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top