National News

پاکستان سے ہندوستان آئے بلدیو کمارنے مانگی سیاسی پناہ، عمران کے قریبی لیڈر نے قتل کے لئے رکھا 50 لاکھ کا انعام

پاکستان سے ہندوستان آئے بلدیو کمارنے مانگی سیاسی پناہ، عمران کے قریبی لیڈر نے قتل کے لئے رکھا 50 لاکھ کا انعام

چندی گڑھ: بھارت میں رہ رہے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر اسمبلی بلدیو کمارکواپنے اہل خانہ سمیت جان بچاکر ہندوستان میں آنا پڑا ہے۔ انہوں نے ہندوستان میں سیاسی پناہ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس درمیان انہیں پھرسے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔
خالصتان حامی گوپال سنگھ چاولہ نے فیس بک پربلدیوکمارکو لیکرایک پوسٹ تحریرکی ہے، اس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہندوستانی حکومت بلدیوکمارکوسیاسی پناہ نہیں دے گی۔ ایسے میں جب بھی بلدیوپاکستان لوٹے گا، میں اسے بارڈرپرہی مارڈالوں گا'۔ گوپال سنگھ چالہ کے علاوہ عمران خان کی پارٹی کے یونین کونسل کے چیئرمین حاجی نواب نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعہ بلدیوکمارکے قتل پرانعام کا اعلان کیا ہے۔

PunjabKesari
پی ٹی آئی لیڈرنے قتل کیلئے رکھا انعام
حاجی نواب نے فیس بک پراعلان کیا کہ ہندوستان میں جو بھی بلدیو کمارکا قتل کرے گا، اسے 50 لاکھ روپئے کا انعام دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حاجی نواب خیبرپختونخواہ  اسمبلی کے باریکوٹ تحصیل کے یونین کونسل کے چیئرمین ہیں۔ بلدیو سنگھ یہیں سے رکن اسمبلی تھے۔ بلدیوکمارنے ایک نیوز چینل کو بتایا کہ انہیں پاکستان سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ بلدیو بتاتے ہیں 'میں ہندوستان میں محفوظ ہوں اور کہیں بھی آنے جانے کیلئے آزاد ہوں۔ یہاں کے لوگ میری حمایت کررہے ہیں۔
وزیراعظم مودی سے پھرمانگی سیاسی پناہ
بلدیو کمارکہتے ہیں 'میری وزیراعظم نریندرمودی اورپنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ سے گزارش ہے کہ وہ میری درخواست کو قبول کریں۔ مجھے اورمیری فیملی کوہندوستان میں سیاسی پناہ دیں۔ پاکستان میں ہندو، سکھ اوردوسرے اقلیتی طبقے کے لوگ محفوظ نہیں ہیں'۔ واضح رہے کہ پاکستان میں حال میں اقلیتوں کے استحصال اورظلم کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔

PunjabKesari
کرتارپورپربھی دی نصیحت
پاکستان کے سابق رکن اسمبلی بلدیوکمارنے ہندوستانی حکومت کوکرتار پور کار یڈور پر بھی نصیحت دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت اورسیکورٹی ایجنسیوں کو پاکستان کے کرتارپورڈیزائن کولے کرمحتاط رہنا چاہئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان سالوں سے کرتارپورکاریڈورکے ایک سائڈ کا استعمال اسمگلنگ کے لئے کرتا رہا ہے۔

PunjabKesari
ہندوستانی شہریت کے لئے آن لائن دی درخواست
بلدیو کمار نے بتایا کہ بھارت کی شہریت حاصل کرنے کے لئے اس نے آن لائن درخواست کر دیا ہے۔اسے اب حکومت ہند کے فیصلے کا انتظار ہے۔بلدیو کے پاس 12 اکتوبر تک کا ویزا ہے۔وہ ویزا کو آگے بڑھانے کے لئے بھی سوچ رہا ہے۔اگر اسے شہریت نہیں ملتی ہے، تو وہ کسی حالت میں پاکستان نہیں جائے گا۔کیونکہ وہاں جانا مطلب موت ہے۔وہ کسی دوسرے ملک کی شہریت کے لئے درخواست کرے گا۔ 
 بتا دیں کہ بلدیو کمار کی سسرال کھنہ میں ہے، گزشتہ کچھ عرصہ پہلے وہ یہاں پر اپنی بیٹی کا علاج کروانے کے لئے آئے تھے۔یہاں آنے کے بعد انہوں نے پاکستان میں اقلیتوں پر ہورہے مظالم کی داستاں بیا ن کی اور اس کے خلاف اپنا مورچہ کھول دیا تھا۔اس کے بعد وہ سرخیوںمیں آئے۔
 



Comments


Scroll to Top