National News

پاکستان کی ناپاک حرکتیں جاری ، پھر بھیجا ڈرون ، سکیورٹی فورسز نے لیا ایکشن

پاکستان کی ناپاک حرکتیں جاری ، پھر بھیجا ڈرون ، سکیورٹی فورسز نے لیا ایکشن

راجوری :  پاکستان اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے۔ ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی علاقے میں ڈرون بھیجنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تازہ معاملہ راجوری ضلع کے کیری سیکٹر کا ہے، جہاں منگل کی دیر شام پاکستان کی جانب سے ایک ڈرون ہندوستانی  سرحد کی طرف اڑایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق، سرحد پر تعینات  ہندوستانی  فوج کے جوانوں نے جیسے ہی ڈرون کو  ہندوستانی  علاقے میں داخل ہوتے دیکھا، فورا ًچوکسی اختیار کرتے ہوئے اسے گرانے کے لیے فائرنگ شروع کر دی۔ جوانوں کی بروقت کارروائی کے باعث ڈرون ایل او سی عبور کر کے واپس لوٹ گیا۔ اس واقعے میں کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ڈرون کی اس سرگرمی کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈرون کے ذریعے اسلحہ، منشیات یا دیگر مشتبہ سامان گرانے کی کوشش کی گئی ہو سکتی ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوج کی جانب سے سخت تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے اتوار کو بھی پاکستانی فوج کی جانب سے ہندوستانی علاقے کی طرف ڈرون بھیجنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس وقت بھی  ہندوستانی جوانوں نے فائرنگ کر کے ڈرون کو بھگا دیا تھا، تاہم وہ واپس لوٹنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ مسلسل پیش آنے والے ایسے واقعات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان ایل او سی پر کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ڈرون کی دوبارہ موجودگی کے بعد ایل او سی پر حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ فوجی جوانوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی طرح کی ناپاک کوشش کو ناکام بنانے کے لیے فوج پوری طرح تیار ہے اور سرحد پر ہر سرگرمی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top