Latest News

مسجد کے مولانا سے دولت اسلامیہ کا خلیفہ بننے تک ایسی رہی بغدادی کی زندگی

مسجد کے مولانا سے دولت اسلامیہ کا خلیفہ بننے تک ایسی رہی بغدادی کی زندگی

ابو بکر البغدادی مارا گیا۔اپنی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا رہے اس دہشت گرد کا اختتام امریکی فوج نے کیا اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس کا اعلان کیا۔اتوار کے روز اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ 'دنیا کے نمبر ایک دہشت گرد رہنما' کی ہلاکت امریکا کی سپیشل فورسز کی جانب سے 'رات کے وقت کیے جانے والے ایک خطرناک اور دلیرانہ حملے کے دوران شمال مشرقی شام میں ہوئی۔

جب ڈونالڈ ٹرمپ نے بتایا کہ دہشت گردی کا یہ آقا اپنے آخری وقت میں گڑگڑا رہا تھا، رو رہا تھا اور زندگی کی بھیک مانگ رہا تھا، تو سب چونک گئے۔ابو بکر البغدادی کی قیادت میں اسلامی اسٹیٹ نے گزشتہ ایک دہائی میں کئی ایسے حملوں کو انجام دیا، جس نے دنیا کو ہلایاکر رکھ دیا۔
عراق میں صدام حسین کے خاتمے کے لئے جب 2003 میں امریکی فوج عراق میں تعینات ہوئی تب ابو بکر البغدادی، بغداد کی ایک مسجد میں مولوی تھا۔اس وقت اسکو گرفتار کیا گیا اور تقریباً 10 ماہ تک وہ امریکی فوج کے قبضے میں ہی رہااور یہاں سے ہی وہ ایک دہشت گرد بن چکا تھا۔پہلے بغدادی نے القاعدہ کے ساتھ کام کیا، پھر اس کے عراق-سیریا ڈویژن میں کام کیا اور 2013 میں اپنا گروپ اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا (آئی ایس آئی ایس) بنایا۔اس گروپ کے بننے اور اب بغدادی کی موت تک کیا خاص رہا، یہاں پڑھیں ۔
اپریل 3013 :ابو بکر البغدادی، القاعدہ کی عراق برانچ کے سربراہ نے اپنا گروپ بنایا۔نام دیا اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا(آئی ایس آئی ایس)
جنوری 2014  : آئی ایس آئی ایس نے عراق کے  فلجّا میں قبضہ کیا، اس کے بعد ر قہ کی جانب بڑھ گیا۔
فروری 2014 :القاعدہ الجواہری نے بغدادی کو ختم کرنے کی بات کہی، کیونکہ اس نے شام کو نہیں چھوڑا۔
جون 2014 : آئی ایس آئی ایس نے عراق کے موصل میں اپنا قبضہ کر لیا۔ اس کے بعد بغداد کے مضافات، صدام حسین کے آبائی شہر میں قبضہ کیا گیا۔عراقی فوج کو تباہ کر دیا گیا۔
جولائی2014  :موصل کی النوری مسجد میں بغدادی نے تقریر کی۔دنیا کے سامنے یہ بغدادی کی پہلی تقریر تھی۔
اگست 2014 :آئی ایس نے اس کے بعد سنجار میں قبضہ کیا۔ آئی ایس کے  دہشت گرد یہاں لڑکیوں کو پکڑنے لگے، ان کے ساتھ ریپ کیا گیا۔
اگست2014 : امریکہ نے آئی ایس کے خلاف عراق میں ایئر سٹرائیک شروع کی۔
جنوری2015 : امریکہ نے کردش جنگجوؤں کو حمایت دی اور انہوں نے آئی ایس کے خلاف ایکشن شروع کیا۔ترکی کے بارڈر پر آئی ایس کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اپریل 2015:عراقی فوج نے تکرت شہر کو آئی ایس کے قبضے سے چھڑایا۔
مئی2015 :آئی ایس نے شام کے پیلمییرا کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
فروری2016 : عراقی فوج نے آئی ایس سے جنگ جاری رکھی اور رامادی شہر کو واپس لے لیا۔
جون2016 :  فلجاہ  میںآئی ایس اور عراقی فوج کے درمیان پانچ ہفتے تک جنگ جاری رہی، بعد میں اس شہر کو بھی آئی ایس کے قبضے سے چھڑا لیا گیا۔
جنوری 2017: عراق کی جانب سے موصل سے آئی ایس کا صفایا کرنے کی کوشش شروع کی گئی۔
جولائی 2017 :  عراقی فوج نے موصل میں آئی ایس کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔تین ماہ کی جنگ کے بعد موصل کوآئی  ایس کے قبضے سے چھڑایا گیا۔
اگست  2018 :کئی بار خبریں آئی کہ بغدادی مارا گیا لیکن 2018 میں بغدادی کا ایک آڈیو سامنے آیا۔جس میں اس نے اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔
 مارچ2018: ایس ڈی ایف کی جانب سے آئی ایس کے خلاف جنگ جاری رہی۔
اب   27 اکتوبر 2019 :امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ آئی ایس کا سربراہ ابو بکر البغدادی مارا گیا ہے۔اور یہ موت کافی ڈراونی رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top