National News

ہندوستان بمقابلہ پاکستان، ٹی 20 ورلڈ کپ: ایشان کشن کی شاندار نصف سنچری، پاکستان کودیا 176 رنز کا ہدف

ہندوستان بمقابلہ پاکستان، ٹی 20 ورلڈ کپ: ایشان کشن کی شاندار نصف سنچری، پاکستان کودیا 176 رنز کا ہدف

اسپورٹس ڈیسک: بھارت اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا 27واں میچ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے ایشان کشن کی 77 رنز کی شاندار نصف سنچری اننگز کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو 176 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ایشان نے 40 گیندوں پر 77 رنز بنائے جن میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ پاکستان کی طرف سے سیم ایوب نے 25 رنز دے کر سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت کی اننگز۔
سلمان آغا کے پہلے اوور کی چھٹی گیند پر ابھیشیک شرما صفر پر آوٹ ہو گئے۔ شاہین آفریدی نے کیچ پکڑا۔ پہلے میچ میں ڈک اور آج ابھیشیک پھر ڈک کا شکار ہوئے۔
ایشان کشن 8.4 اوور میں 40 گیندوں پر 77 رنز بنا کر سیم ایوب کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
تلک ورما 14.2 اوور میں سیم ایوب کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ انہوں نے 24 گیندوں پر 25 رنز بنائے جن میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
ہاردک پانڈیا نے 14.3 اوور میں پہلی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش کی اور بغیر کھاتہ کھولے آوٹ ہو گئے۔
سوریا کمار یادیو 29 گیندوں پر 32 رنز بنا کر عثمان طارق کے 18.5 اوور میں سیم ایوب کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ سوریا کمار نے اپنی اننگز کے دوران 3 چوکے لگائے۔
شیوم دوبے اور رنکو سنگھ کے درمیان ایک بار پھر تال میل کی کمی دکھائی دی جس کی وجہ سے دوبے کو 19.5 اوور میں رن آوٹ ہونا پڑا۔ دوبے نے 17 گیندوں پر 27 رنز بنائے جن میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
آخری وکٹ اکشر پٹیل صفر کی گری جو 19.6 اوور میں آخری گیند پر چھکا لگانے کے چکر میں شاہین آفریدی کی گیند پر ایوب کو کیچ دے بیٹھے۔
رنکو سنگھ 11 رنز بنا کر ناٹ آوٹ واپس لوٹے۔
پلےئنگ الیون۔
بھارت: ابھیشیک شرما، ایشان کشن وکٹ کیپر، تلک ورما، سوریا کمار یادیو کپتان، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، رنکو سنگھ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی، جسپریت بمراہ۔

پاکستان: سیم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سلمان آغا کپتان، بابر اعظم، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، عثمان خان وکٹ کیپر، شاہین آفریدی، ابرار احمد، عثمان طارق۔



Comments


Scroll to Top