اسپورٹس ڈیسک: بھارت نے پاکستان کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے میچ میں 61 رنز سے بڑی فتح حاصل کی ہے۔ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا جو کہ الٹا پڑ گیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایشان کشن کی 40 گیندوں پر 10 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 77 رنز کی شاندار نصف سنچری اننگز کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو 176 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی طرف سے سیم ایوب نے 25 رنز دے کر سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے جواب میں کھیلنے اتری پاکستان کی ٹیم کو بھارت کی سخت گیند بازی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کے ایک وقت پر 34 رنز پر 4 وکٹیں گر چکی تھیں جس کے بعد عثمان خان اور شاداب خان کے درمیان 39 رنز کی شراکت نے امید جگائی۔ لیکن عثمان کے 44 رنز پر آو¿ٹ ہوتے ہی یہ امید بھی ٹوٹ گئی اور آخرکار پاکستان ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل، ورون چکرورتی اور ہاردک پانڈیا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت کی اننگز
سلمان آغا کے پہلے اوور کی چھٹی گیند پر ابھیشیک شرما صفر پر آوٹ ہو گئے۔ شاہین آفریدی نے کیچ پکڑا۔ پہلے میچ میں ڈک اور آج ابھیشیک پھر ڈک کا شکار ہوئے۔
ایشان کشن 8.4 اوور میں 40 گیندوں پر 77 رنز بنا کر سیم ایوب کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
تلک ورما 14.2 اوور میں سیم ایوب کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ انہوں نے 24 گیندوں پر 25 رنز بنائے جن میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
ہاردک پانڈیا نے 14.3 اوور میں پہلی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش کی اور بغیر کھاتہ کھولے آوٹ ہو گئے۔
سوریا کمار یادیو 29 گیندوں پر 32 رنز بنا کر عثمان طارق کی 18.5 اوور میں سیم ایوب کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ سوریا کمار نے اپنی اننگز کے دوران 3 چوکے لگائے۔
شیوم دوبے اور رنکو سنگھ کے درمیان ایک بار پھر تال میل کی کمی دکھائی دی جس کی وجہ سے دوبے کو 19.5 اوور میں رن آوٹ ہونا پڑا۔ دوبے نے 17 گیندوں پر 27 رنز بنائے جن میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
آخری وکٹ اکشر پٹیل صفر کی گری جو 19.6 اوور میں آخری گیند پر چھکا لگانے کے چکر میں شاہین آفریدی کی گیند پر ایوب کو کیچ دے بیٹھے۔
رنکو سنگھ 11 رنز بنا کر ناٹ آوٹ واپس لوٹے۔
پاکستان کی اننگز
پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ہاردک پانڈیا نے صاحبزادہ فرحان کو رنکو سنگھ کے ہاتھوں صفر پر کیچ آوٹ کروایا۔
جسپریت بمراہ نے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگانے کے بعد دوسرے اوور میں سیم ایوب کو ایل بی ڈبلیو کیا۔
پاکستان کے کپتان سلمان آغا بمراہ کی دوسرے اوور کی آخری گیند پر پانڈیا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ انہوں نے 4 رنز بنائے۔
بابر اعظم 4.5 اوور میں اس وقت بولڈ ہو گئے جب وہ اکشر پٹیل کی گیند کو پڑھنے میں ناکام رہے۔ بابر نے صرف 5 رنز بنائے۔
عثمان خان نصف سنچری سے چوک گئے اور 10.4 اوور میں اکشر پٹیل کی گیند پر آگے نکل کر شاٹ کھیلنے کے چکر میں ایشان کشن کے ہاتھوں اسٹمپڈ آوٹ ہو گئے۔ عثمان نے 34 گیندوں پر 44 رنز بنائے جن میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
محمد نواز 11.4 اوور میں کلدیپ یادیو کی گیند پر شیوم دوبے کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے اور صرف 4 رنز بنائے۔
شاداب خان 12.1 اوور میں 14 رنز بنا کر شیوم دوبے کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ اس دوران تلک ورما گیند بازی کر رہے تھے۔
فہیم اشرف 15.3 اوور میں ورون چکرورتی کی گیند پر رنکو سنگھ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ انہوں نے 5 رنز بنائے۔
ابرار احمد 15.4 اوور میں چکرورتی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ وہ کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔
عثمان طارق ہاردک پانڈیا کی 18ویں اوور کی آخری گیند پر صفر پر بولڈ ہوئے۔
شاہین شاہ آفریدی 23 رنز بنا کر ناٹ آوٹ واپس لوٹے۔
پلےئنگ الیون
بھارت: ابھیشیک شرما، ایشان کشن وکٹ کیپر، تلک ورما، سوریا کمار یادیو کپتان، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، رنکو سنگھ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی، جسپریت بمراہ
پاکستان: سیم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سلمان آغا کپتان، بابر اعظم، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، عثمان خان وکٹ کیپر، شاہین آفریدی، ابرار احمد، عثمان طارق