National News

بحیرہ عرب میں ہندوستانی کوسٹ گارڈ کی بڑی کارروائی، ایرانی عملے کی کشتی سے 5 کروڑ کی غیر ملکی سگریٹ ضبط کی

بحیرہ عرب میں ہندوستانی کوسٹ گارڈ کی بڑی کارروائی، ایرانی عملے کی کشتی سے 5 کروڑ کی غیر ملکی سگریٹ ضبط کی

انٹرنیشنل ڈیسک: گجرات کے پوربندر ساحل کے قریب بحیرہ عرب میں ایک بڑی سمندری کارروائی کے دوران انڈین کوسٹ گارڈ  (ICG) نے انڈین ایکسکلوسیو اکنامک زون  (EEZ) کے اندر ایک مشتبہ غیر ملکی کشتی کو روک کر اس پر چھاپہ مارا۔ کوسٹ گارڈ  کے مطابق 21 فروری کو دوارکا سے تقریبا 115 ناٹیکل میل مغرب میں اس کشتی کو روکا گیا۔ تلاشی کے دوران کشتی کی شناخت "ال مختار" کے طور پر ہوئی جس پر چار ایرانی شہری سوار تھے۔
کشتی کی گہرائی سے تلاشی لینے پر اسٹوریج ہولڈ میں چھپا کر رکھے گئے 200 کارٹن برآمد ہوئے جن میں تقریباً ایک لاکھ غیر ملکی برانڈ کی سگریٹ کے پیکٹ تھے۔ ضبط شدہ سامان کی بین الاقوامی بازار میں اندازا قیمت 2.5 سے 5 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ کشتی اور اس کے عملے کو حراست میں لے کر مزید پوچھ گچھ کے لیے پوربندر لایا جا رہا ہے۔ متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مشترکہ جانچ کی جائے گی۔ اس کارروائی سے چند دن پہلے 17 فروری کو انڈین کوسٹ گارڈ نے گجرات اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں ایک غیر ملکی ماہی گیری کشتی کو پکڑا تھا۔
اس کشتی سے 203 پیکٹ ہر ایک ایک کلو کے مشتبہ منشیات برآمد کی گئی تھیں۔ یہ آپریشن بین الاقوامی سمندری سرحدی لائن کے قریب اندھیری رات میں انجام دیا گیا تھا۔ مسلسل ہو رہی ان کارروائیوں سے اشارہ ملتا ہے کہ مغربی ساحل پر اسمگلنگ اور سکیورٹی خطرات کے خلاف نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ انڈین کوسٹ گارڈ اور اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ کے درمیان تال میل کو ساحلی سکیورٹی کے لحاظ سے اہم سمجھا جا رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top