نئی دہلی:نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) نے مارچ میں امریکہ کے سان فرانسسکو میں بھارتیہ قونصل خانے پر ہوئے حملے میں ملوث 10 ملزمان کی تصویریں جاری کی ہیں اور لوگوں سے ان کے بارے میں معلومات دینے کو کہا ہے ۔ این آئی اے نے مطلوب سے ملزمان کے خلاف شاخت کی درخواست اور معلومات کے تعلق میں نوٹس جاری کی ہیں اور ایسی معلومات مانگی ہیں ۔
جوملزمان کو گرفتار کرنے یا پکڑنے میں مددگار ثابت ہوں ۔ اس سلسلے میں جاری دو نوٹس میں ہر ایک میں دو ملزمان کی تصویریں ہیں ۔ وہیں تیسرے نوٹس میں معاملے کے دیگر چھ ملزمان کی تصویریں ہیں