National News

ہریانہ: آسمانی بجلی گرنے سے سونی پت میں 2 افراد کی موت، اہل خانہ کا رو-رو کر برا حال

ہریانہ: آسمانی بجلی گرنے سے سونی پت میں 2 افراد کی موت، اہل خانہ کا رو-رو کر برا حال

سونی پت: سونی پت ضلع میں تیز بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں دو افراد کی موت ہوگئی، جب کہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ دونوں حادثات ضلع کے مختلف علاقوں میں پیش آئے۔
جانکاری کے مطابق پہلا واقعہ مرتھل تھانہ علاقہ کے تحت گاوں گیاس پور میں پیش آیا، جہاں کئی خواتین کھیتوں میں کام کر رہی تھیں۔ بارش شروع ہوتے ہی وہ گھر واپس جانے کے لیے کھیت سے نکل رہی تھی کہ اچانک آسمانی بجلی گر گئی۔ جس کی وجہ سے 37 سالہ سشما کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ مینا شدید طور پر جھلس گئی۔
دوسرا واقعہ کھرکھوڈہ کے علاقے سیسانہ گاوں سے بتایا گیا جہاں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے مزدور پپو پر آسمانی بجلی گر گئی۔ وہ اس وقت کچی اینٹوں کی تیاری کا کام کر رہے تھے۔ آسمانی بجلی گرنے سے پپو بری طرح جھلس گیا جسے فوری طور پر کھرخودہ سول اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
 



Comments


Scroll to Top