Latest News

ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ دہشت گرد حافظ سعید کو ٹیرر فنڈنگ کیس میں5 سال کی سزا

ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ دہشت گرد حافظ سعید کو ٹیرر فنڈنگ کیس میں5 سال کی سزا

پشاور:ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کو پاکستان کی عدالت نے سزا سنائی ہے۔ٹیرر فنڈنگ کیس میں دہشت گرد حافظ سعید کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔گزشتہ ہفتے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت(اے ٹی سی)نے  ممنوعہ  دہشت گرد تنظیم  جماعت الدعوة( جے یو ڈی )کے سرغنہ اور 26/11  ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کے خلاف  ٹیررفنڈنگ سے منسلک دو مقدمات میں اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ یہ معاملے انسداد دہشت گردی محکمہ(سی ٹی ڈی) کی لاہور اور گجرانوالہ شاخوں کی جانب سے داخل کئے گئے۔

https://twitter.com/ANI/status/1227537008718827521?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1227537008718827521&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fhafiz-saeed-terror-financing-case-pakistan-court-five-year-jail-1-1163297.html
سی ٹی ڈی کے گجرانوالہ چیپٹر کی جانب سے دائر کئے گئے کیس کے آغاز میں گجرانوالہ اے ٹی سی میں سماعت ہوئی، لیکن لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات پر اس  کولاہور شفٹ کر دیا گیا۔دونوں معاملے کی سماعت کے دوران عدالت نے 23 گواہوں کے بیان درج کئے۔
جے یوڈی سرغنہ کو گزشتہ سال جولائی میں سی ٹی ڈی کی طرف سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کی گرفتاری سے پہلے جے یوڈی رہنماؤں کے خلاف 23 ایف آئی آر سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن لاہور، گجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں جولائی 2019 میں درج کی گئی ۔ ان میں سعید اور جے یوڈی کا ایک اور اہم دہشت گرد عبد الرحمان مکی شامل ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق، سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ جے یوڈی غیر منافع بخش تنظیموں اور ٹرسٹ کے ذریعے جمع کئے گئے بھاری  دھن  سے دہشت گردی  کے لئے فنڈنگ کر رہا تھا۔



Comments


Scroll to Top