جموں:پاکستانی فوج گزشتہ کئی دنوں سے سرحد پر اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آ رہی ہے ۔ پاکستانی فوج سیز فائر کی خلاف ورزی کی آڑ میں دہشت گردوں کی گھس پیٹھ کرانے کی کوشش میں لگ ہوئی ہے ۔ شمالی کشمیر میں ایل او سی پر کیرن سیکٹر میں بھارتیہ فوجیوں نے گھس پیٹھ کر رہے پانچ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے ۔ لیکن اس مہم میں بھارتیہ فوج کا ایک جوان بھی شہید ہو گیا ہے جبکہ تین جوانوں کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے
05 April,2020