موغادشو:صومالیہ کی راجدھانی موغادشو میں ہفتہ کے روز ہوئے ایک طاقت وربم دھماکہ میں اب تک 90 افراد ہلاک اور متعدزخمی ہوگئے ۔بم دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی سروس کے ملازمین کو جائے وقوع کی طرف روانہ کردیاگیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ ایک عینی شاہد نے کہا بتایا کہ میں نے 22 لاشوں کی گنتی کی ہے ۔ ان میں سے سبھی عام شہری ہیں اور 30 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں ۔ یہ ہمارے لئے یوم سیاہ ہے ۔ یہ دھماکہ بیحد مصروف علاقے میں ہوا ۔ جہاں ایک سکیورٹی جانچ چوکی اور انکم ٹیکس دفتر بھی واقع ہے ۔
ایک دیگر شاہد نے بتایا کہ یہ ایک تباہ کن واردات ہے کیونکہ بسوں میں طلباء سمیت کئی لوگ تھے جو دھماکہ کے وقت علاقے سے گزر رہے تھے ۔