Latest News

پاکستان میں بارش سے مچی تباہی ، 27 لوگوں کی موت

پاکستان میں بارش سے مچی تباہی ، 27 لوگوں کی موت

پشاور:پاکستان کے شمالی خیبر پختونخوا صوبے میں بارش سے جڑے حادثات میں چار مزید افردا کی  موت  کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد سوموار کو 27پر پہنچ گئی ہے۔ میڈیا میں آئی ایک خبر میں یہ اعداد وشمار سامنے آئے ہیں۔ ایکسپریس ٹربیون  نے  خبردی ہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ٹربیونل (پی ڈی ایم ٹی) کے افسران نے بتایا کہ صوبے میں 87گھر وں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے  اور موسلا دھار بارش سے  پورے صوبے میں مچی تباہی کے بعد ریاستی حکومت نے  موسمی آفت کا اعلان کر دیا ۔
خبر  میں بتایا گیا ہے کہ  مسلسل ہورہی بارش کی وجہ سے  مرنے والوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے اور 12 لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔ خیبر پختونخواہ کے سوات، مردان  اور چار سڈا اضلاع میں پریشان ہوئے ہیں۔ زیادہ تر معاملات چھت گرنے ے واقعات سے جڑے ہوئے ہیں۔پاکستان کے محکمہ  موسمیات نے جمعرات کو صوبے کے دور دراز علاقوں میں پھر سے گرج کے ساتھ ساتھ بارش  ہونے اور زالہ باری کا امکان جتایا تھا ۔خیبر پختونخواہ میں بدھ سے ہی بھاری بارش ہو رہی ہے ، جس سے اچانک باڑھ آنے کے ساتھ ہی زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top