National News

کینیڈا میں ٹیکسی ڈرائیور پنجابی نوجوان کو گولیاں مار کر کیا ہلاک

کینیڈا میں ٹیکسی ڈرائیور پنجابی نوجوان کو گولیاں مار کر کیا ہلاک

موگا : کینیڈا کے سسکیچیوان میں روزی روٹی کمانے گئے موگا ضلع کے ایک نوجوان کا نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے گولیاں مار کر قتل کیے جانے کا افسوسناک معاملہ سامنے آیا ہے۔متوفی کی شناخت دویندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو موگا کے گاوں دولت پورہ نیواں کا رہنے والا تھا۔
اس واقعے کی خبر ملتے ہی گاو¿ں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے اور خاندان پر دکھوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ملی معلومات کے مطابق دویندر سنگھ کینیڈا میں ٹیکسی چلانے کا کام کرتا تھا۔بتایا جا رہا ہے کہ واقعے والے دن وہ اپنی ٹیکسی میں ڈیوٹی کر رہا تھا۔
اسی دوران ایک خاتون اس کی گاڑی میں آ کر بیٹھ گئی جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ پہلے کچھ افراد کی جانب سے اغوا کی گئی تھی اور وہ ان کے چنگل سے بچ کر بھاگتی ہوئی ٹیکسی میں آ بیٹھی۔
اس کے کچھ ہی دیر بعد اغوا کرنے والے مسلح افراد موقع پر پہنچ گئے۔
انہوں نے ٹیکسی پر مسلسل گولیاں چلائیں جس کے باعث ٹیکسی ڈرائیور دویندر سنگھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔حملہ آور اس کے بعد اس خاتون کو دوبارہ اپنے ساتھ لے کر موقع سے فرار ہو گئے۔اس واقعے کے بعد کینیڈا پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
ادھر دویندر سنگھ کی موت کی خبر ملتے ہی اس کے گاوں دولت پورہ نیواں میں گہرا دکھ پایا جا رہا ہے۔گاوں والوں نے بتایا کہ دویندر سنگھ کافی عرصے سے بیرون ملک رہ کر اپنے خاندان کی پرورش کے لیے محنت کر رہا تھا۔خاندانی افراد اور گاوں والوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے ملزمان کو سخت سزا دی جائے۔



Comments


Scroll to Top