Latest News

یہ ہے دنیا کا سب سے چھوٹا ملک، جہاں رہتے ہیں صرف 27 لوگ

یہ ہے دنیا کا سب سے چھوٹا ملک، جہاں رہتے ہیں صرف 27 لوگ

انٹرنیشنل ڈیسک: عام طور پر اگر کسی سے دنیا کے سب سے چھوٹے ملک کے بارے میں پوچھا جائے تو جواب ہوگا ویٹیکن سٹی، لیکن یہ درست جواب نہیں ہے۔ دراصل ، اسی سٹی سے بھی چھوٹا ہے سی لینڈ(Sealand )۔ جی ہاں، اس کا پورا نام 'Principality of Sealand' ( پرنسپلٹی آف سی لینڈ)ہے۔ یہاں اس کا سائز اور آبادی جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ یہ ملک انگلینڈ سے صرف 10 کلومیٹر دور ہے۔ اسے دنیا کا سب سے چھوٹا ملک کہا جاتا ہے۔ یہاں کی آبادی صرف 27لوگوں پر مشتمل  ہے۔
'پرنسپلٹی آف سی لینڈ' دنیا کے 200 ممالک کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے ۔ اس چھوٹے سے ملک کا رقبہ 550 مربع میٹر ہے۔ یہ انگلینڈ کے شمالی سمندر میں واقع ہے۔ اس ملک میں رہنے والے 27 لوگ انگریزی زبان پر عبور رکھتے ہیں۔ اس ملک میں آنے والوں کو پاسپورٹ کی ضرورت ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس کی اپنی فوج ہے، اپنا جھنڈا ہے اور اپنی کرنسی ہے۔ 'پرنسپلٹی آف سی لینڈ'  کوئی وزیر اعظم  نہیں چلاتا۔اس ملک کا اپنا بادشاہ اور ملکہ ہے۔ یہاں جنگ کے وقت استعمال ہونے والی  ایک بندرگاہ بھی ہے۔ دراصل انگلستان اس جگہ کو جرمن حملے سے بچانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ اگرچہ یہ دوسری جنگ عظیم کے دوران بنایا گیا تھا لیکن اب اسے ملک کی پہچان دے دی گئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top