Latest News

دہلی تشدد پربولے وزیر اعلیٰ یوگی- غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، قیامت کا دن کبھی نہیں آئے گا

دہلی تشدد پربولے وزیر اعلیٰ یوگی- غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، قیامت کا دن کبھی نہیں آئے گا

لکھنؤ:شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے )کو لے کر ہو رہے مظاہروں اور دہلی میں تشدد پر سوال کھڑے کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پوچھا ہے کہ آخر  سی اے اے  کو لے کر اتنا ہنگامہ کیوں ہو رہا ہے۔ آخر ملک کی تصویر آپ لوگ کیوں خراب کرنا چاہتے ہیں ،ملک میں آگ زنی کرکے، تو ڑ پھوڑکرکے،  بے قصور  لوگوں کو نشانہ بنا کر وہ لوگ کیا چاہتے ہیں۔یوگی نے  اپوزیشن  کوخبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بات وہ صاف صاف نوٹ کر لیں کہ وہ غلط فہمی کا شکار نہ ہوں کیونکہ قیامت کا دن کبھی نہیں آئے گا ۔ کوئی غلط فہمی کا شکار ہو جائے گا تو اس کا حل ہم اچھے سے کرنا جانتے ہیں۔
آنے والی نسل اس کام کے لئے کبھی معاف نہیں کرے گی
در اصل وزیر اعلیٰ یوگی نے اسمبلی میں بجٹ پر بحث  کر رہے تھے ، جس دوران انہوں نے سی اے اے کو لیکر اپوزیشن پر طنز کیا کہ  آج بھی تو آپ  سدھرنے کا نام نہیں لے رہے ہیں،عقل مند آدمی بار بار ٹھوکر نہیں کھاتا۔ آپ  سی اے اے ،این پی آر اور این آر سی  کے نام پر لوگوں میں الجھن پیدا کر رہے ہیں۔ آپ معاشرے کا ناقابل تلافی نقصان کر رہے ہیں۔ آنے والی نسل اس کام کے لئے کبھی معاف نہیں کرے گی۔
سی اے اے کو لیکر اتنا بڑا ہنگامہ کیوں؟
انہوں نے کہا کہ  آخر شہریت ترمیمی قانون کو لے کر اتنا بڑا ہنگامہ کیوں؟ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ آخر ملک کی تصویر کو خراب کر کے آپ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ آپ ریاست کی ترقی کو روک رہے ہیں۔ ملک کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اپوزیشن کا رویہ بہت غیر ذمہ دارانہ ہے۔
ا سی درمیان، کسی اپوزیشن رکن نے کچھ کہنا چاہا، تبھی یوگی بولے،آپ ایک بات کو نوٹ کر لیں .. کسی غلط فہمی کا شکار ہوں گے .... قیامت کا دن کبھی نہیں آئے گا،قانون کو یرغمال بنا کر اپنے مطابق چلائیں گے تو یہ کبھی نہیں ہو پائے گا۔کوئی اس غلط فہمی کا شکار ہو تو اس کا حل کرنا ہم اچھی طرح جانتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top