Latest News

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کے الزام میں یس بنک کے بانی رانا کپور کو دیر رات گرفتار کیا

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کے الزام میں یس بنک کے بانی رانا کپور کو دیر رات گرفتار کیا

ممبئی:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے منی لانڈرنگ  کے الزام میں یس بنک کے بانی رانا کپور  کو آدھی رات کو گرفتار  کیا ۔ سنیچر کو قریب 15گھنٹے کی پوچھ تاچھ کے بعد ای ڈی  نے راناکپور    کو گرفتار کیا۔ لمبی پوچھ تاچھ   میں ای ڈی نے رانا کپور سے یس بنک کے لین دین پر معتدد سوالات پوچھے ۔ای ڈی نے ان کے خاندان کی کمپنیوں اور ڈی ایچ ایل ایف کے بیچ ہوئے ٹرانزیکشن  پر بھی سوالات اٹھائے ۔ بتادیں کہ ای ڈی نے شکنجہ کستے ہوئے سنیچر کو یس بنک  کے بانی رانا کپور سے ان کے اوردیگر افراد کے خلاف  منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں سختی سے پوچھ تاچھ کی گئی۔افسران نے بتایا کہ کپور کو سنیچر وار دوپہر میں بالارڈ ایسٹیٹ واقع ایجنسی کے آفس لایا گیا۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ رات  کو ورلی علاقے میں 'سمدر محل' احاطے میںرانا کے رہائش کی تلاشی  لی تھی اور اس سے سخت سوال جواب کئے۔انہوں نے کہا کہ کپور کے خلاف معاملہ گھوٹالے سے متاثر ڈی ایچ ایف ایل سے جڑا ہوا ہے،کیونکہ بنک کی جانب سے کمپنی کو دیا گیا قرض نان پرفارمنگ اثاثوں (این پی اے) کے تحت اعلان کر دیا گیا ہے ۔کپور کے خلاف منی لانڈرنگ روک تھام  ایکٹ (پی ایم ایل اے ) کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے ۔ وہیں ایس بی آئی کے چیئرمین رجنیش کمار نے کہا کہ یس بنک کے سبھی اکائونٹ ہولڈروں کو گھبرانے یا ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ان  کا پیسے مکمل طور پر محفوظ ہے۔بہت جلد یہ بحران دور  ہو جائیگا۔
RBIبھی کر سکتا ہے 8,000-10,000کروڑ کی مدد
یس بنک کو بچانے کے لئے آر بی آئی بڑا قدم اٹھا سکتا ہے ۔ یس بنک کو مالی مدد کے طور پر وہ 8سے 10ہزار کروڑ روپے دے سکتا ہے۔ذرائع  کے مطابق یس بنک میںنقدی کا بحران دور کرنے کے آر بی آئی سیکشن 17کے تحت یہ رقم قرض کے طور پر دے سکتا ہے۔اس رقم پر سود موجودہ شرح سے کم وصولا جا سکتا ہے  جس سے بنک پر بوجھ نہ پڑے۔
 



Comments


Scroll to Top