National News

تھائی لینڈ۔کمبوڈیا جنگ میں یو ٹرن، ایف سولہ حملے کی تباہی کے بعد سیزفائر، دونوں ممالک کا نیا معاہدہ نافذ

تھائی لینڈ۔کمبوڈیا جنگ میں یو ٹرن، ایف سولہ حملے کی تباہی کے بعد سیزفائر، دونوں ممالک کا نیا معاہدہ نافذ

انٹرنیشنل ڈیسک: تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے سرحد پر جاری جھڑپوں کو ختم کرنے کے لیے جنگ بندی کو نافذ کرنے کے نئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجے سے موثر ہو گیا۔
جنگ بندی معاہدے میں جھڑپیں ختم کرنے کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں فریق آئندہ کوئی فوجی سرگرمی نہیں کریں گے اور کسی بھی فریق کی فضائی حدود کی فوجی مقاصد کے لیے خلاف ورزی نہیں کریں گے۔
معاہدے کی ایک اور اہم شق یہ ہے کہ تھائی لینڈ جولائی میں ہونے والی جھڑپ کے بعد قید کیے گئے اٹھارہ کمبوڈیائی فوجیوں کو جنگ بندی مکمل طور پر 72 گھنٹے تک مو¿ثر رہنے کے بعد واپس کمبوڈیا بھیجے گا۔


ان کی رہائی کمبوڈیائی فریق کا ایک بڑا مطالبہ رہی ہے۔
اس سے کچھ دیر پہلے کمبوڈیا کی وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ نے ہفتہ کے روز ملک کے شمال مغربی علاقے میں ایک مقام پر فضائی حملہ کیا۔
وزارت نے یہ بھی کہا کہ فضائی حملے صرف تھائی لینڈ کی جانب سے کیے گئے۔
وزارت کے مطابق ہفتہ کی صبح تھائی لینڈ نے ایف سولہ لڑاکا طیارے تعینات کیے اور شمال مغربی بانتئے مینتھی صوبے کے سریئی ساو¿فان علاقے میں ایک ٹھکانے پر چار بم گرائے۔



Comments


Scroll to Top