National News

بالاکوٹ فضائی حملہ: ونگ کمانڈر ابھینندن اور سکوارڈن  لیڈر منٹی اگروال کو ملے گا اعزاز

بالاکوٹ فضائی حملہ: ونگ کمانڈر ابھینندن اور سکوارڈن  لیڈر منٹی اگروال کو ملے گا اعزاز

بالاکوٹ فضائی حملے کے بعد پاکستان کے فضائی حملے کوناکام بنانے والے 51 سکواڈرن آف ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو یوم فضائیہ کے موقع پر اعزاز سے نوازا جائیگا۔ ائیرچیف مارشل آر کے ایس بھدوریہ اس یونٹ کواعزازسے نوازیں گے۔ اس موقع پر، اسکواڈرن لیڈر منٹی اگروال کو بالاکوٹ حملے کو کامیاب بنانے پرایوارڈ دیاجائیگا۔ بتادیں کہ اس مشن کی رازداری کو برقرار رکھنے کے لئے ، اس کا نام 'آپریشن بندر' رکھا گیا تھا۔

قابل ذکرہے کہ 14 فروری کو جیش نے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر دہشت گرد حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کے 40 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ اس حملے کے 13 دن بعد ، ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے اندر گھس کر بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے کیمپ کو نشانہ بنایاتھا۔ اس حملے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حملے سے بوکھلاکر،دوسرے دن پاکستان نے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی ، لیکن ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستان ایف -16 لڑاکا طیارے کو مارگرایاتھا۔

PunjabKesari
بتادیں کہ پاکستان کے بالاکوٹ میں ہوائی حملے میں اہم کردارادا کرنے والی خاتون آئی اے ایف افسراسکواڈرن لیڈر مِنٹی اگروال کو 'یودھ خدمت' میڈل سے نوازا جائیگا۔ اسکواڈرن لیڈرمنٹی اگروال نے 26 فروری کوبالاکوٹ ایئراسٹرائیک میں اہم رول ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ 27فروری کو پاکستانی فضائی حملہ روکنے میں بھی پیش پیش رہی۔
اسکواڈرن لیڈر مِنٹی اگروال نے کہا ، 'جب کنٹرول روم میں پاک فضائیہ سے ریڈ شروع ہوئی تواچانک میری پوری اسکرین پرلائٹس آنا شروع ہوگئیں۔ اسکرین پربہت سی لائٹس روشن ہوگئیں۔جس کا مطلب یہ تھا کہ دشمن کے ہوائی جہاز ہماری فضائی حددو میں داخل ہوگئے تھے۔ انہوں نے بتایا ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو بھی ہدایت دی رہی تھی۔ میں نے انہیں پوری طرح سے صورتحال سے واقف کروایا۔اسی دوران انہیں پاکستانی طیارے  نظرآئے اورانہوں نے بلاتاخیر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے اسکرین پرF-16 گرتے ہوئے دیکھا۔
 



Comments


Scroll to Top