National News

جی 7 سربراہی اجلاس میں آخر کسے گھور رہی تھیں جارجیا میلونی کی نگاہیں، وائرل ویڈیو بنی موضوعِ بحث

جی 7 سربراہی اجلاس میں آخر کسے گھور رہی تھیں جارجیا میلونی کی نگاہیں، وائرل ویڈیو بنی موضوعِ بحث

نیشنل ڈیسک: کینیڈا کے شہر کناناسکس میں حال ہی میں ختم ہونے والے G-7 سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماؤں کے درمیان ایک دلچسپ لمحہ کیمرے میں قید ہوا جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس سمٹ میں دنیا کے طاقتور ترین رہنما موجود تھے، جس میں اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون ایک دوسرے کے پاس بیٹھے تھے۔
 میکرون کو گھورتے دکھیں جارجیا میلونی 
وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں جارجیا میلونی کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو گھورتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ میکرون نے میلونی سے کچھ کہا ، لیکن وہ ان کی بات سننے میں دلچسپی نہیں  دکھا رہی تھیں ۔ کچھ دیر پلکیں جھپکائے بغیر میکرون کی طرف دیکھنے کے بعد میلونی نے منہ موڑ لیا۔ یہ واقعہ اس وقت اور بھی توجہ مبذول کرنے والا بن گیا جب میکرون نے گفتگو کے دوران کچھ سرگوشی کی جس کے بعد میلونی نے نظریں ہٹا لیں۔

https://x.com/mrsunshinebaby/status/1934726070387003703
سفارتی کشیدگی کے درمیان بیٹھنے کا عجیب انتظام
دونوں ممالک کے درمیان موجودہ سفارتی تنا ؤکی تاریخ کے پیش نظر اٹلی اور فرانس کے رہنماؤں کے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کا انتظام غیر معمولی تھا۔ اطلاعات کے مطابق،  جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بول رہے تھے ، تب  میکرون میلونی کی طرف جھکے اور اپنا منہ ڈھانپ کر کچھ  پھسپھسایا ( ( کان کے پاس بولے )۔  میلونی نے شروع میں انگوٹھا دکھا کر جواب دیا۔ چند لمحوں بعد، جب میکرون دوبارہ میلونی کی طرف جھکے ، اس بار میلونی غیر مطمئن نظر آئیں اور اپنا چہرہ چھپا لیا۔
سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور لوگ اس پر مختلف انداز میں ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ بہت سے صارفین نے میلونی کے اظہار کو تکلیف یا ناپسندیدگی کی علامت سے تعبیر کیا، جب کہ کچھ نے کہا کہ اطالوی وزیر اعظم کا چہرہ بنا کچھ کہے بہت کچھ کہہ رہا تھا ۔  ایک صارف نے یہاں تک کہا کہ میکرون نے جو بھی کچھ کہا اس  سے میلونی کو ایسا لگا کہ یہ آدمی کس ٹائپ کا ہے ؟۔  ایک اور X (پہلے ٹویٹر)صارف نے لکھا:  مجھے لگتا ہے  یہ میکرون کی طرف ہے (یہ نہیں بتا سکتا کیونکہ یہ کراپ کیا گیا ( تراشا) ہے) لیکن  ہے  بھگوان اس کا ردعمل مزیدار ہے۔



Comments


Scroll to Top